تلنگانہ پولیس پرمتنازعہ ٹوئٹ : کیس درج ہونے پر دگ وجے سنگھ نے کہا :میں اب بھی اپنے بیان پر ہوں قائم– News18 Urdu

تلنگانہ پولیس پرمتنازعہ ٹوئٹ : کیس درج ہونے پر دگ وجے سنگھ نے کہا :میں اب بھی اپنے بیان پر ہوں قائم

متنازعہ ٹوئٹ کے بعد تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے علاوہ بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے ڈگ وجے سنگھ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مسئلہ پر معافی مانگیں

May 04, 2017 07:28 PM IST | Updated on: May 04, 2017 07:29 PM IST

نئی دہلی : تلنگانہ پولیس کے خلاف کئے گئے ٹوئٹس کے بعد تنازعہ میں گھرے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج دگ وجے سنگھ نے واضح کیا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور پولیس کے معاملات کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ان کے خلاف فوجداری معاملات پر وہ ان معاملات کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف راغب کرنے کے لئے تلنگانہ پولیس نے داعش کی فرضی ویب سائٹ تیار کی ہے ۔ ان کے اس ٹوئٹ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔

تلنگانہ پولیس پرمتنازعہ ٹوئٹ : کیس درج ہونے پر دگ وجے سنگھ نے کہا :میں اب بھی اپنے بیان پر ہوں قائم

خیال رہے کہ ان کے اس متنازعہ ٹوئٹ کے بعد تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے علاوہ بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے ڈگ وجے سنگھ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مسئلہ پر معافی مانگیں یا پھر اپنے ٹوئٹ میں کئے گئے دعوے کی حمایت میں ثبوت پیش کریں۔

Loading...