سال 2019 میں نریندر مودی کی قیادت میں لوک سبھا الیکشن لڑنا شیو سینا کو منظور نہیں : ادھو ٹھاکرے– News18 Urdu

سال 2019 میں نریندر مودی کی قیادت میں لوک سبھا الیکشن لڑنا شیو سینا کو منظور نہیں : ادھو ٹھاکرے

این ڈی اے کی میٹنگ میں متفقہ طور پر منظور قرار داد کی شیوسینا نے پرزر انداز میں مخالفت کی ہے۔

May 04, 2017 08:31 AM IST | Updated on: May 04, 2017 08:31 AM IST

ممبئی : این ڈی اے کی میٹنگ میں متفقہ طور پر منظور قرار داد کی شیوسینا نے پرزر انداز میں مخالفت کی ہے۔  پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں منعقدہ پارٹی کارکنوں کی کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اگلا لوک سبھا الیکشن لڑنے پر اعتراض کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ابھی دو سال باقی ہیں اور اتنی جلدی ایسا فیصلہ کیا جانا شیو سینا کو منظور نہیں ہے۔ .

خیال رہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں نئی ​​دہلی میں کی این ڈی اے کی ایک میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان کی قیادت میں یہ تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی کہ 2019 میں بھی این ڈی اے نریندر مودی کی قیادت میں الیکشن لڑے گی ۔ میٹنگ میں شریک ہونے نئی دہلی پہنچے ادھو ٹھاکرے نے اس وقت تجویز کو قبول کرلیا تھا ، لیکن  این ڈی اے کی اس میٹنگ کے 22 دن کے بعد ادھو نے اس تجویز کو خارج کردیا ۔

سال 2019 میں نریندر مودی کی قیادت میں لوک سبھا الیکشن لڑنا شیو سینا کو منظور نہیں : ادھو ٹھاکرے

بدھ کو ممبئی میں انہوں نے کہا کہ رام ولاس پاسوان نے جبرا لکھوایا کہ 2019 میں مودی کی قیادت میں لڑیں گے،  اتنی جلدی کیوں ؟ آج جو حمایت ملی ہے وہ ملک کے کام میں آنی چاہئے ، ویسے انتخابات میں ابھی 2 سال باقی ہیں ، اپنی قیادت کو مسلط کرنے کی اتنی جلد بازی کیوں ؟ ایسے فیصلے شیوسینا کو ہرگز منظور نہیں۔

ادھو نے اپنی تقریر میں موجودہ حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے چائے پر چرچا اور انتخابات کے بعد گائے پر بحث ، ویسے ملک بچے گا تو گائے کیا ہم سب بھی بچیں گے ۔ آج بی جے پی کا لوگ انتخاب کر رہے ہیں ۔ اگر بی جے پی سے امیدیں پوری نہ ہوئیں تو یاد رکھئے کسان بھڑک اٹھیں گے۔

Loading...