آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے– اس آواز کو بلند کریں– News18 Urdu

آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے– اس آواز کو بلند کریں

آرپی سنجیو گوینکا گروپ اور نیٹ ورک 18 نے جاری عام انتخابات میں ووٹ دینے کے لئے پورے بھارت میں لوگوں کو ترغیب دیتے ہوئے ایک مہم شروع کی ہے۔

May 18, 2019 02:27 PM IST | Updated on: May 18, 2019 02:29 PM IST

آرپی سنجیو گوینکا گروپ اور نیٹ ورک 18 نے جاری عام انتخابات میں ووٹ دینے کے لئے پورے بھارت میں لوگوں کو ترغیب دیتے ہوئے ایک مہم شروع کی ہے۔

نیوز18 انڈیا کے پریتیک تریویدی، جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی پہنچے تاکہ وہاں پر ووٹنگ کے بارے میں عوامی جذبات کا احساس حاصل کریں۔ عوام کے درمیان حوصلہ افزائی اور ترغیب کی تلقین کرتے ہوئے وہ رانچی اور دھنباد کی گلیوں میں پھرے اور انھیں تحریک دی کہ وہ اپنے انمول ووٹ ضرور ڈالیں۔

پرتیک تریویدی نے رانچی اور دھنباد میں گھوم پھر کر عوام کا انٹرویو لیا اور انھیں یہ بتایا کہ کسی بھی ملک کا شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے ملک کو سہارا دیتا ہے تو انھیں عوام کی جانب سے جذباتی ردعمل ملا۔ جمہوریت میں عوام کی حکومت عوام کے ذریعہ ہوتی ہے۔ کسی بھی جمہوریت میں لوگوں کی مرضی ان کے ووٹ ڈالتے وقت معلوم ہوتی ہے۔ ووٹ لوگوں کی آواز ہے اور انتخابات کے وقت اسے زور سے اور واضح طور پر سنائی دینا چاہئے۔

اپنا ووٹ نہ ڈالنے کے اثرات

Loading...

جب آپ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالتے ہیں تو آپ حکومت اور منتخب افسران کے خلاف شکایت کرنے کا حق کھو دیتے ہیں۔ آپ کی توقعات پر پوری نہ اترنے والی حکومتی پالیسیاں درحقیقت آپ کی بے حسی اور سردمہری کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

آپ اپنے ہی ملک میں بے آواز ہو جاتے ہیں اور نامناسب حکومت کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بن جاتے ہیں۔ آپ کی شراکت کے بغیر آپ کی ضروریات اور حاجات کو کبھی بھی نہ سمجھا جائے گا نہ ہی ان کی تکمیل کی جائے گی۔

ووٹ ڈالنے کے فوائد

ووٹ ڈالنا اہم ہے اور احتیاط کے ساتھ ڈالا گیا آپ کا ایک ووٹ ملک میں بڑی تبدیلیوں کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔ بہتر تعلیم، مزید نوکریاں، بہتر حفظان صحت، بہتر بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکس کے اچھے قوانین اور ان کا نفاذ – یہ سبھی چیزیں ذمہ داری کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا نتیجہ ہیں۔

ہم ایسی اچھی حکومت کو اقتدار عطا کرتے ہیں جو تبدیلیاں لانے اور اپنے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور انھیں سنوارنے کی جانب کام کرے گی۔ ہر انفرادی ووٹ، اچھی حکومت کو طاقت عطا کرتا اور ملک کو اس راہ پر گامزن کر دیتا ہے جو تیزی کے ساتھ شہریوں کو قوت دیتی اور ان کے مستقبل کو محفوظ کرتی ہے۔

 نتیجہ

ووٹ ڈالنا ہر شہری کا ایک دستوری حق اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس کو اسی طور پر اعزاز بخشا جائے اور بہت زیادہ احتیاط، غوروفکر اور عقلمندی سے استعمال کیا جائے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ووٹ ڈال کر ہم صرف حکومت کو منتخب نہیں کرتے ہیں، بلکہ ہم اپنے ذریعہ منتخب حکومت کا ایک ننھا سا، مگر اہم حصہ بنتے ہیں۔ ایسا نہ ہونے دیں کہ آپ کے لیے فیصلہ دوسرے لوگ کریں۔ آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے –اسے سنائی دینے کا موقع دیں، زور سے اور واضح طور پر۔

جھارکھنڈ نے الیکشن کے مرحلہ 5 میں ووٹ ڈالا۔ مرحلہ 5 میں ووٹ ڈالنے والوں کا مجموعی فیصد 63.50٪ تھا۔ جھارکھنڈ میں 65.17٪ اور دھنباد میں 61.90٪ تھا۔

 بٹن دباؤ، دیش بناؤ نیٹ ورک 18کی ایک پہل ہے جو آر پی-سنجیو گوینکا گروپ کے ذریعہ پیش کی گئی ہے۔ یہ پہل ہر ہندوستانی سے جاری عام انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اپیل کرتی ہے۔ ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ

#ButtonDabaoDeshBanao

کا استعمال کرکے چرچا میں شامل ہوں۔

Loading...