صوصی: کسولی خاتون افسر کا قاتل آج کرسکتا ہے خود سپردگی، رشتہ دار نے دی اطلاع– News18 Urdu

صوصی: کسولی خاتون افسر کا قاتل آج کرسکتا ہے خود سپردگی، رشتہ دار نے دی اطلاع

شملہ: ہماچل پردیش کے کسولی میں ہوئے ایک خاتون افسر کے قتل کا ملزم ہوٹل مالک جمعرات شام تک سرینڈر کرسکتا ہے۔

May 03, 2018 02:51 PM IST | Updated on: May 03, 2018 03:20 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے کسولی میں ہوئے ایک خاتون افسر کے قتل کا ملزم ہوٹل مالک جمعرات شام تک سرینڈر کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے رشتہ دار نے پولس کو فون کرکے اطلاع دی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ ملزم کے رشتہ دار نے پولس کے دو اعلیٰ افسران کو سرینڈر کرنے کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی اس کے لوکیشن کی بھی اطلاع دی۔ حالانکہ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ملزم کہاں سرینڈر کرے گا، لیکن امید جتائی جارہی ہے کہ ملزم شملہ یا سولن میں کورٹ یا تھانے میں سرینڈر کرسکتی ہے۔

صوصی: کسولی خاتون افسر کا قاتل آج کرسکتا ہے خود سپردگی، رشتہ دار نے دی اطلاع

Loading...

کیا ہے پورا معاملہ

این جی ٹی اور سپریم کورٹ نے کسولی کے 13 ہوٹلوں کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنےکا حکم دیا تھا۔ دو مئی ڈیڈ لائن تھی، جس کے مد نظر منگل صبح 38 رکنی چار ٹیمیں غیر قانونی تعمیرات گرانے کسولی پہنچی تھیں۔ کچھ ہوٹلوں پر کارروائی کرنے کے بعد اسسٹنٹ ٹائون کنٹری پلاننگ شیلبالا کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم دوپہر ڈھائی بجے منڈھو دھار میں نارائنی گیسٹ ہائوس پہنچی۔

اس  دوران ہوٹل کا کانٹریکٹر وجے ٹھاکر نے ہنگامہ شروع کردیا۔ خاتون افسر سے بحث کرنے کے بعد وجے نے اپنا توازن کھو دیا اور لائسنسی ریوالورسے تین گولیاں داغ دیں۔ ایک گولی خاتون افسر کے سرپر لگی اور دوسری چھاتی پر اور وہ موقع پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس کے علاوہ واقعہ میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ کا ایک ملازم بھی زخمی ہوگیا، جسے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا ہے۔

 

 

Loading...