ایگزٹ پول 2019: مرکزمیں پھرمودی حکومت، کانگریس کی پوزیشن 2014 کے مقابلےکچھ بہتر– News18 Urdu

ایگزٹ پول 2019: مرکزمیں پھرمودی حکومت، کانگریس کی پوزیشن 2014 کے مقابلےکچھ بہتر

نیوز18 - آئی پی ایس او ایس کا ایگزٹ پول ایک لاکھ، 21 ہزار پانچ سو 42 لوگوں کی رائے لینے کے بعد تیارہوا ہے۔ ہم نے پورے ملک کی نبض پکڑنے کے لئے 28 ریاستوں میں 199 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ دے کرنکلے رائے دہندگان سے بات کی ہے، جس میں این ڈی اے کواکثریت مل رہی ہے۔

May 19, 2019 08:48 PM IST | Updated on: May 19, 2019 11:08 PM IST

ایگزٹ پول فائنل نتائج لوک سبھا الیکشن 2019: لوک سبھا الیکشن 2019 کے ساتویں مرحلے کے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ نیوز18  - آئی پی ایس اوایس کے ایگزٹ پول کے مطابق ساتویں مرحلے کے 542 سیٹوں پرہوئے الیکشن میں این ڈی اے کو 336 سیٹیں جیت کرزبردست اکثریت کے ساتھ مرکزمیں پھرمودی حکومت بن سکتی ہے۔ بی جے پی کواکیلے اپنے دم پر276 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کو 60 سیٹیں دی جارہی ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ساتوں مرحلوں میں یوپی اے کو 82 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ ان میں کانگریس 46 سیٹیں دی جارہی ہیں جبکہ 36 سیٹوں پرکانگریس کی اتحادی جماعتوں کو جیت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ یعنی اس بارکانگریس کی حالت 2014 لوک سبھا الیکشن کے مقابلے تھوڑی بہترہے۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو صرف 44 سیٹیں ملی تھیں۔

ایگزٹ پول 2019: مرکزمیں پھرمودی حکومت، کانگریس کی پوزیشن 2014 کے مقابلےکچھ بہتر

ایگزٹ پول لوک سبھا الیکشن 2019 میں مودی حکومت کی اقتدارمیں واپسی ہورہی ہے۔

Loading...

دیگرکے حصے میں آرہی ہیں 124 سیٹیں

ساتویں مرحلے تک دیگرجماعتوں کے حصے میں 124 سیٹیں آرہی ہیں، ان میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو 38 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کو 10 سیٹیں دی جارہی ہیں جبکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو صرف 7 سیٹیں مل رہی ہیں۔ تلنگا نہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آرایس) کو 12 سیٹیں ملنے کی بات سامنے آرہی ہے جبکہ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) 13 سیٹوں پرجیت درج کررہی ہے۔ وہیں لیفٹ کے حصے میں 12 سیٹیں آرہی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کو مل سکتی ہے ایک سیٹ

دہلی کی سات پارلیمانی سیٹوں میں سے اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ مل سکتی ہے۔ وہی چندرا بابونائیڈو کی ٹی ڈی پی کو11 سیٹیں اوروائی ایس آر کانگریس کو 13 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں 7 سیٹوں پرآزاد امیدواراوردیگرجیت حاصل کرسکتے ہیں۔

تین جون کو ختم ہورہی ہے 16 لوک سبھا کی مدت

لوک سبھا کی 542 سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ 16 ویں لوک سبھا کی مدت کارتین جن 2019 کوختم ہورہی ہے۔ ا س سے قبل لوک سبھا الیکشن کا عمل مکمل ہونا ہے اورنئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل کرنا ہے۔ 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لئے سات مرحلوں میں 11 اپریل سے 19 مئی تک الیکشن کا عمل جاری رہا۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

Loading...