ایگزٹ پول: بنگال میں ممتا بنرجی کا قلعہ انتہائی مضبوط، تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی توڑنے میں ناکام– News18 Urdu

ایگزٹ پول: بنگال میں ممتا بنرجی کا قلعہ انتہائی مضبوط، تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی توڑنے میں ناکام

لوک سبھا الیکشن 2019 کے ساتوں مرحلوں کی ووٹنگ کے اختتام کے بعد مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کا جلوہ برقرار ہے۔

May 19, 2019 10:40 PM IST | Updated on: May 19, 2019 10:56 PM IST

لوک سبھا الیکشن 2019 میں اگرکوئی ریاست سب سے زیادہ سرخیوں میں رہی ہے تووہ مغربی بنگال ہی ہے۔ یہاں الیکشن کے دوران مسلسل تشدد کی خبریں سامنے آئیں۔ مغربی بنگال میں اس بارکا الیکشن ممتا بنرجی بمقابلہ نریندرمودی کے طورپردیکھا جارہا ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس دونوں نے ہی یہاں فرنٹ فٹ پرالیکشن لڑا۔ ساتھ ہی دونوں ہی پارٹیوں کی تشہیربھی کافی جارحانہ رہی ۔

سال 2014 میں مودی لہرکے باوجود ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی مغربی بنگال میں کافی اچھی کارکردگی رہی تھی اورپارٹی نے ریاست کی 42 لوک سھا سیٹوں میں سے34 سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔ جبکہ بی جے پی کے کھاتے میں دو سیٹ آئیں تھی۔ دو سیٹوں پرسی پی ایم کوجیت ملی تھی اورکانگریس نےچارسیٹیں جیتی تھیں۔ نیوز18 - آئی پی ایس اوایس کےایگزٹ پول کےمطابق مغربی بنگال کے مقابلے میں ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی بازی مارنے والی ہے یا وزیراعظم مودی کی بی جے پی؟

ایگزٹ پول: بنگال میں ممتا بنرجی کا قلعہ انتہائی مضبوط، تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی توڑنے میں ناکام

مغربی بنگال میں اس بارکا الیکشن ممتا بنرجی بمقابلہ نریندرمودی کے طورپردیکھا جارہا ہے، جس میں ممتا بنرجی بھاری پڑتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Loading...

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ساتوں مرحلے تک ہوئی ووٹنگ کی بنیاد پر40 سیٹوں کے ایگزٹ پول کے حساب سے 36 سے 38 سیٹیں ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کے کھاتے میں واضح طورپرجارہی ہیں۔ وہیں بی جے پی کے کھاتے میں تین سے پانچ سیٹیں جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جبکہ کانگریس بھی ایک سیٹ پرجیت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس سے قبل پانچویں اورچھٹے مرحلے تک ہوئی ووٹنگ کےمطابق 25 سے 32 سیٹوں کےایگزٹ پول کے لحاظ سے بھی ترنمول کانگریس آگے ہی نظرآرہی تھی۔

مغربی بنگال کے ساتھ ہی پورے ملک کی 542 لوک سبھا سیٹوں پرکئےگئے اس ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو واضح اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ این ڈی اے تقریباً 336 سیٹیں اپنے نام کررہی ہے اوریوپی اے کے حصے میں صرف 82 سیٹیں آرہی ہیں۔ وہیں دیگرپارٹیوں کو124 سیٹیں ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

کیا ہے دیگرایگزٹ پولس کا دعویٰ؟

نیوز18 کے علاوہ دیگرمیڈیا گھرانوں کے ذریعہ کرائے ایگزٹ پول کے اعدادوشمارکے لحاظ سے مغربی بنگال میں بی جے پی زبردست ٹکردیتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ سی ووٹرکا ایگزٹ پول کہتا ہےکہ ترنمول کانگریس کو29، بی جے پی کو 11 اورکانگریس کو دو سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں ٹائمس ناو وی ایم آرکے ایگزٹ پول کے مطابق ترنمول کانگریس کو 28، بی جے پی کو11 اورکانگریس کودو سیٹوں پرجیت مل رہی ہے۔ اسی طرح اے بی پی نیلسن کے ایگزٹ پول میں کہا گیا کہ ترنمول کانگریس 24، بی جے پی 16اورکانگریس دو سیٹوں پرجیتے گی۔ انڈیا ٹوڈے - ایکسس کےایگزٹ پول میں مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اوربی جے پی کے درمیان کانٹےکی ٹکرکی بات کہی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہےکہ ترنمول کانگریس 22-19 اوربی جے پی 23-19 سیٹوں پرجیت رہی ہے۔

Loading...