فیس بک پر پیار چڑھا پروان، شادی رچانے اٹلی سے یوپی کے اس گاؤں پہنچی لڑکی– News18 Urdu

فیس بک پر پیار چڑھا پروان، شادی رچانے اٹلی سے یوپی کے اس گاؤں پہنچی لڑکی

ایسا ہی ایک معاملہ اترپردیش کے مؤ ضلع سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کو اٹلی کی رہنے والی لڑکی سے فیس بک پر پیار ہوا اور اب اس کی گرل فرینڈ اٹلی سے اس کے پاس شادی رچانے پہنچی ہے۔

Feb 12, 2017 10:04 AM IST | Updated on: Feb 12, 2017 10:04 AM IST

نئی دہلی۔ کہتے ہیں کہ جب پیار ہوتا ہے تو نہ ذات دیکھی جاتی اور نہ ہی مذہب۔ پیار میں دوریاں بھی کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ اترپردیش کے مؤ ضلع سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کو اٹلی کی رہنے والی لڑکی سے فیس بک پر پیار ہوا اور اب اس کی گرل فرینڈ اٹلی سے اس کے پاس شادی رچانے پہنچی ہے۔

دراصل اٹلی کی رہنے والی فیدریكا پروین اتر پردیش کے مؤ ضلع میں اپنے عاشق شویتاش رائے کے گھر سورج پور پہنچی ہیں۔ بتا دیں کہ ان دونوں کی دوستی فیس بک کے ذریعے تین سال پہلے ہوئی تھی، جو اب پیار میں تبدیل ہو چکی ہے۔ کہتے ہیں پیار میں دوری برداشت نہیں ہوتی۔ تو اس منفرد پیار کی کہانی کا بھی یہی حال ہے۔ اب فیس بک کی پیار والی یہ بین الاقوامی لو اسٹوری سات جنموں کے لئے ایک ہونے کو تیار ہے۔ تاہم فیدریکا اور شویتاش کی شادی میں کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جنہیں ضلع انتظامیہ جلد ہی حل کرنے کی بات کر رہا ہے۔

فیس بک پر پیار چڑھا پروان، شادی رچانے اٹلی سے یوپی کے اس گاؤں پہنچی لڑکی

Loading...

اس عاشق جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے کچھ رکاوٹ ہے۔ ان میریڈ سرٹیفکیٹ نہ مل پانے کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اگر ان میریڈ سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے تو کورٹ میرج کرنے کی اجازت دے دی جائے۔

جہاں ایک طرف بیرون ملک رہ رہے لڑکی کے لواحقین اس شادی کے لیے تیار ہیں، وہیں غیر ملکی بہو کے طور پر لڑکے کی ماں بھی اس کو اپنانے کے لئے تیار ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان دونوں کی شادی میں آئی رکاوٹ کب ختم ہوتی ہے۔

Loading...