مودی آم کے بعد اب یوگی آم ، ملیح آباد کے حاجی کلیم اللہ نے کیا ایجاد– News18 Urdu

مودی آم کے بعد اب یوگی آم ، ملیح آباد کے حاجی کلیم اللہ نے کیا ایجاد

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے 30 کلومیٹر دور ملیح آباد کے رہنے والے کسان حاجی کلیم اللہ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر اپنے آم کا نام رکھا ہے۔

May 07, 2017 08:35 PM IST | Updated on: May 07, 2017 08:36 PM IST

ملیح آباد : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے 30 کلومیٹر دور ملیح آباد کے رہنے والے کسان حاجی کلیم اللہ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر اپنے آم کا نام رکھا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیصلہ کے بعد حاجی کلیم اللہ کے دن پھر گئے ہیں اور اب انہیں فیصلے پر فکر ہے۔

پدم شری یافتہ حاجی کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ اس موسم میں یوگی کا نام رکھنے کے بعد سے 'یوگی آم کی ڈیمانڈ زیادہ بڑھ گئی ہے۔قبل ازیں وہ وزیر اعظم مودی کے نام پر بھی آم کا نام رکھ چکے ہیں۔ حاجی کلیم اللہ نے بتایا کہ یوگی آم پتلا، لمبا اور خوبصورت ہے۔ جب آپ اسے دیکھیں گے تو آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔

مودی آم کے بعد اب یوگی آم ، ملیح آباد کے حاجی کلیم اللہ نے کیا ایجاد

کلیم اللہ نے بتایا کہ انہیں ابھی تک 'یوگی آم کے ذائقہ کے بارے میں پتہ نہیں ہے، لیکن انہیں لگتا ہے کہ جب آم مکمل طور تیار ہو جائے گا ، تو دشهري کی طرح لذیذ ہوگا۔حاجی کلیم اللہ کے مطابق ابھی 'یوگی مینگو کو مکمل طور بازار میں آنے میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے، لیکن روزانہ ان کے باغ میں اس آم کے درختوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کو تانتا بندھنا شروع ہو گیا ہے۔

جب نیوز 18 / ای ٹی وی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے آم کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دینے جائیں گے، تو حاجی نے جواب دیا کہ جب مکمل طور پر یہ آم تیار ہو جائے گا تو وہ وزیر اعلی سے وقت لے کر ان کو یہ آم ضرور دیں گے۔

Loading...

Loading...