فاروق عبداللہ جیت کی خوشی میں اس طرح جھومتے نظرآئے، دیکھیں ویڈیو– News18 Urdu

فاروق عبداللہ جیت کی خوشی میں اس طرح جھومتے نظرآئے، دیکھیں ویڈیو

فاروق عبداللہ نے سری نگرسیٹ سے پی ڈی پی امیدوارآغا سید محسن کو 70 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔

May 24, 2019 05:19 PM IST | Updated on: May 24, 2019 05:19 PM IST

ملک میں لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج آنے کے بعد کہیں خوشی کا ماحول ہے توکہیں محاسبہ کا عمل چل رہا ہے۔ ہارے ہوئے لیڈراورپارٹیاں اپنی اپنی خامیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ان سب کے درمیان ایک ویڈیو آیا ہے جموں وکشمیرکے سری نگرپارلیمانی سیٹ سے فاتح اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کا۔

فاروق عبداللہ اس ویڈیومیں جیت کا جشن مناتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ فاروق عبداللہ پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ڈانس کرتے نظرآرہے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے سری نگرسیٹ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوارآغاز محسن کو 70,050 ہزارووٹوں سے شکست دی۔

فاروق عبداللہ جیت کی خوشی میں اس طرح جھومتے نظرآئے، دیکھیں ویڈیو

جموں وکشمیرکےسابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ: فائل فوٹو

Loading...

فاروق عبداللہ کو 1,06,750 ووٹ ملے جبکہ آغا سید محسن کو36,700 ووٹ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔ نیشنل کانفرنس کے امیدوارفاروق عبداللہ جموں وکشمیرکا وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد ان کے بیٹے اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ بھی وزیراعلیٰ عہدے کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن 2014 کے اعدادوشمارکے مطابق یہاں 12, 07,230 رائے دہندگان ہیں۔ یہاں 17 ویں لوک سبھا انتخاب کےلئے یہاں 18 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست کی 6 میں سےتین سیٹ پرفاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس نے جیت درج کی ہے۔

Loading...