farooq abdullah said I will not support narendra modi ns– News18 Urdu

مرتےدم تک مودی کا ساتھ نہیں دوں گا اورنہ وہ میرا ایمان خرید سکتے: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کےصدرنےکہا کہ دباوجتنا دباسکتےہو۔ جانیں ہی تولےسکتے ہواورکیا ہے؟ مگرہمارا ایمان خرید نہیں سکتے۔ ہم اپنے آپ کو بیچنے کےلئے تیارنہیں ہیں'۔

Apr 15, 2019 08:25 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 08:25 PM IST

سری نگر: نیشنل کانفرنس کےصدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندرمودی ہمارا ایمان خرید نہیں سکتے'۔ انہوں نے کہا کہ 'فاروق عبداللہ مرتے دم تک مودی کا ساتھ نہیں دے گا'۔ پیرکےروزیہاں شیرکشمیرپارک میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران فاروق عبداللہ نےکہا 'آپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں 10 کروڑنوکریاں لگاؤں گا۔ کہاں گئی یہ نوکریاں؟ کن کشمیریوں کوآپ نےنوکریاں دیں؟ پھرکہتے ہوکہ ہم آپ کا ساتھ دیں۔ مرتے دم تک فاروق عبداللہ آپ کا ساتھ نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ دباوجتنا دبا سکتےہو۔ جانیں ہی تولےسکتے ہواورکیا ہے؟ مگرہمارا ایمان خرید نہیں سکتے۔ ہم اپنے آپ کو بیچنے کے لئے تیار نہیں ہیں'۔ انہوں نے کہا 'ہم سےکہا گیا کہ ریل آئے گی۔ پہلےکہا گیا کہ 2007 میں آئے گی، پھربولا گیا کہ 2015 میں آئے گی، اب کہتے ہیں 2025 میں آئے گی۔ خدا ہی جانتا ہےکہ تب مودی ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کےساتھ انصاف کررہے ہیں'۔

مرتےدم تک مودی کا ساتھ نہیں دوں گا اورنہ وہ میرا ایمان خرید سکتے: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ : فائل فوٹو

فاروق عبداللہ نےکہا کہ ظلم وجبراورسڑکیں بند کرنے سےحکومت ہندوستان کشمیریوں کے دل جیت نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا 'ظلم وجبراورسڑکیں بند کرنےسے آپ (مرکز) کشمیریوں کےدل نہیں جیت سکتےاورنہ ہمارے حق کی آوازدبا سکتے ہیں، آپ کی ایک ریاست کا گورنرکہتا ہےکہ کشمیرمت جاﺅ، کشمیریوں کی چیزیں مت خریدو، امرناتھ یاترا کےلئے مت جاﺅ، آپ اسےکچھ نہیں کہتےاوراس کے باوجود کہتے ہوکہ کشمیرآپ کا اٹوٹ انگ ہے'۔ 

Loading...

جلسےسےاین سی نائب صدرعمرعبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹرشیخ مصطفیٰ اورصوبائی صدرناصراسلم وانی نے بھی خطاب کیا۔ فاروق عبداللہ نےکہا کہ اگر کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہے تونریندرمودی جی یہاں تقریرکرنےکیوں نہیں آئے، ہم بھی سنتےاُن کے پاس یہاں کےلوگوں سےکہنےکےلئےکیا ہے؟

انہوں نے کہا 'آپ کہتے ہوکہ ہم وفادارنہیں، لیکن تم بھی تودلدارنہیں، ظلم وستم اورجبر واستبداد کےسوا آپ کے 5 سالہ دورِحکومت نےکشمیریوں نےکچھ نہیں دیکھا۔ آپ کی تعمیرو ترقی اوربے روزگاری کوختم کرنے کے نعروں کاکیا ہوا؟'۔

Loading...