جناح کی تصویر کے خلاف درگاہ اعلیٰ حضرت سے جاری فتویٰ کی علماء دیوبند نے کی تائید

بریلوی مسلک کے سب سے بڑے مرکز درگاہ اعلیٰ حضرت سے جناح کی تصویر کے خلاف جاری ہوئے فتویٰ کے بعد اب علماء دیوبند نے بھی اس معاملہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فتویٰ کی تائید کی ہے ۔

May 09, 2018 11:50 PM IST | Updated on: May 09, 2018 11:50 PM IST
جناح کی تصویر کے خلاف درگاہ اعلیٰ حضرت سے جاری فتویٰ کی علماء دیوبند نے کی تائید

دیوبند :  جناح کی تصویر کو لے کر اے ایم یو سے اٹھا ہنگامے کا غبار تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ وہیں اب اس معاملہ میں مختلف دینی مراکز کے ذریعہ بھی تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ بریلوی مسلک کے سب سے بڑے مرکز درگاہ اعلیٰ حضرت سے جناح کی تصویر کے خلاف جاری ہوئے فتویٰ کے بعد اب علماء دیوبند نے بھی اس معاملہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فتویٰ کی تائید کی ہے ۔

مدرسہ دار العلوم اشرفیہ دیوبندکے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی کا کہنا ہے کہ جناح کو نہ تو ہم نے اپنی تاریخ میں پڑھایا اور نہ کبھی ہم نے اپنی تقریروں میں ہی ان کا کبھی نام نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحث کا کوئی معاملہ ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ پارلیمنٹ سے بھی تصویر ہٹائی جانے کا مطالبہ کیا۔

Loading...

Loading...