میرٹھ: بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم کے گھر پر فائرنگ، دستی بم سے حملہ– News18 Urdu

میرٹھ: بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم کے گھر پر فائرنگ، دستی بم سے حملہ

میرٹھ کے سردھنا اسمبلی علاقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم کے گھر بدھ کی آدھی رات کو حملہ ہوا۔

Sep 27, 2018 07:50 AM IST | Updated on: Sep 27, 2018 10:34 AM IST

میرٹھ کے سردھنا اسمبلی علاقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم کے گھر پر بدھ کی آدھی رات کو حملہ ہوا۔ بندوق بردار  4-5 بدمعاشوں نے سنگیت سوم کے کینٹ واقع گھر پر زبردست فائرنگ کی اور جاتے جاتے دستی بم سے بھی حملہ کیا۔ لیکن غنیمت یہ رہی کی گرینیڈ پھٹا نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حادثہ بدھ کی رات تقریباََ ایک بجے کا ہے۔ حملہ کے وقت ایم ایل اے سنگیت سوم کینٹ واقع اپنےگھر میں سو رہے تھے۔ گیٹ پر گارڈ بھی تعینات تھا۔ گارڈ کے مطابق، ایک سویفٹ کار گیٹ کے پاس آکر رکی۔ کالے لباس میں ایک بندوق بردار نوجوان اترا اور زبردست فائرنگ کی۔ اس کے بعد گارڈ نے جیسے ہی اسے روکنے کی کوشش کی کار میں بیٹھے شخص نے گھر پر گرینیڈ سے حملہ کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔ گرینیڈ سنگیت سوم کے گھر پر کھڑی کار کے نیچے گرا لیکن پھٹا نہیں۔

میرٹھ: بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم کے گھر پر فائرنگ، دستی بم سے حملہ

فائل تصویر

ایس ایس پی میرٹھ نے بتایا، ’’ سکیورٹی گارڈ نے اطلاع دی کہ رات کے وقت  تقریباََ 12.45 پر حملہ ہوا۔ ہمیں وہاں سے گولیوں کے کھوکھے ملے ہیں اور فارینسک ٹیم اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اور حادثہ کی جگہ سے ایک گرینیڈ بھی برآمد ہوا ہے جو کسی وجہ سے پھٹا نہیں۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے، گارڈ کے کیبن اور مین گیٹ کو نشانہ بناکر فائرنگ کی گئی۔ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کر رہے ہیں‘‘۔

Loading...

تو وہیں دوسری جانب سنگیت سوم نے بتایا،’’’ مجھے کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔ لیکن ہاں، دو سال قبل ایک فون آیا تھا، جس میں گرینیڈ سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی‘‘۔ فی الحال پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Loading...