غازی آباد میں زیرتعمیرعمارت مہندم، 7 مزدوروں کوباہرنکالا گیا، ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم– News18 Urdu

غازی آباد میں زیرتعمیرعمارت مہندم، 7 مزدوروں کوباہرنکالا گیا، ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم

غازی آباد کے مسوری تھانہ علاقہ کے آکاش نگر کالونی میں اتوارکو ایک پانچ منزلہ زیرتعمیرعمارت منہدم ہوگئی۔ ملبے میں تقریباً 13 لوگ مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع تھی، جن میں سے 7 لوگں کو باہرنکالا گیا ہے۔

Jul 22, 2018 05:56 PM IST | Updated on: Jul 22, 2018 08:37 PM IST

غازی آباد کے مسوری تھانہ علاقہ کے آکاش نگر کالونی میں اتوارکوایک پانچ منزلہ زیرتعمیرعمارت منہدم ہوگئی۔ ملبے میں تقریباً 13 لوگ مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع تھی، جن میں سے 7 لوگں کو باہر نکالا گیا ہے۔

ملبے میں ابھی بھی تقریباً نصف درجن مزدوروں کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ پانچ دن پہلے ہی گریٹرنوئیڈا کے شاہ بیری میں دوعمارتیں منہدم ہوگئی تھیں۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

غازی آباد میں زیرتعمیرعمارت مہندم، 7 مزدوروں کوباہرنکالا گیا، ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم

Loading...

موقع پر ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ این ڈی آرایف کی ٹیم ریسکیوآپریشن میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس حادثہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال موقع پرافرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ اس بلڈنگ کی تعمیرغیرقانونی طریقے سے ہورہی تھی۔ ضابطوں کوطاق پر رکھ کرایک منزلہ میں کئی فلور بنائے جارہے تھے۔ ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے بتایا کہ 7 مزدوروں کو باہر نکالا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہے۔ غازی آباد کے ڈی ایم ریتو مہیشوری نے بتایا کہ ابھی تک کسی پرائیویٹ بلڈر کے ذریعہ بلڈنگ بنائی جارہی تھی۔ اس معاملے میں ڈی ایم نے جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ جانچ کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔

Loading...