ڈھيبر ہ تھانہ علاقہ میں پولیس کے ساتھ تصادم میں پانچ نکسلی ہلاک، ایک جوان شہید– News18 Urdu

ڈھيبر ہ تھانہ علاقہ میں پولیس کے ساتھ تصادم میں پانچ نکسلی ہلاک، ایک جوان شہید

اورنگ آباد۔ بہار میں ضلع اورنگ آباد کے نکسل متاثر ہ ڈھيبر ہ تھانہ علاقہ کے گوريابند جنگل میں پولس کے ساتھ تصادم میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی ماؤنواز کے پانچ انتہا پسند ہلاک ہوگئے اور اس تصادم میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

Jan 09, 2016 09:39 AM IST | Updated on: Jan 09, 2016 09:39 AM IST

اورنگ آباد۔ بہار میں ضلع اورنگ آباد کے نکسل متاثر ہ ڈھيبر ہ تھانہ علاقہ کے گوريابند جنگل میں پولس کے ساتھ تصادم میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی ماؤنواز کے پانچ انتہا پسند ہلاک ہوگئے اور اس تصادم میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل سنیل کمار نے بتایا کہ ماؤنوازوں کے خلاف چلا ‏ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران اطلاع ملی تھی کہ ممنوعہ ماؤنواز تنظیم کے مسلح دستے کے ممبران گوريابند جنگل میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر سینٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف) اور مقامی پولس نے مشترکہ طور پر جنگل کا محاصرہ کرکے چھاپہ مارا۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ پولس کی آہٹ پاتے ہی ماؤنواز باغیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولس کی جوابی کارروائی میں پانچ انتہاپسند پسند موقع پر ہی مارے گئے۔ جبکہ تصادم کے دوران پولس دستے کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ گھنا جنگلی علاقہ ہونے کے ساتھ ہی تاریکی ہونے کی وجہ سے پولس کو تلاشی مہم چلانے میں تھوڑی پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ تصادم تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کچھ ماؤنواز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

ڈھيبر ہ تھانہ علاقہ میں پولیس کے ساتھ تصادم میں پانچ نکسلی ہلاک، ایک جوان شہید

Loading...