footover-bridge-near-cst-railway-station-in-mumbai-comes-crashing-down-un, ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔– News18 Urdu

ممبئی میں دردناک حادثہ، سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم، 2 خواتین سمیت 5 کی موت 36 زخمی

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے وہیں تقریبا 36 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے

Mar 14, 2019 08:13 PM IST | Updated on: Mar 14, 2019 11:41 PM IST

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے وہیں تقریبا 36 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حادثہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوا ہے۔ راحت اور بچاو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو جارج اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی شام جب لوگ اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی اسٹیشن کے باہر کا فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثہ میں 36 لوگ برج کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ لوگوں کی چیخ پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے فورا راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ممبئی میں دردناک حادثہ، سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم، 2 خواتین سمیت 5 کی موت 36 زخمی

بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ  نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ متاثر خاندان 1916, 9833806409, 022-22621855, 022-22621955  پر حادثہ سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

Loading...

واضح رہے کہ یہ ممبئی کے مصروف ترین علاقہ میں شمار ہوتا ہے اور انجمن اسلام اور ٹائمزآف انڈیاکی عمارتوں کی درمیان واقع سڑک بدرالدین طیب جی مارگ پر اس کے زینہ اترتے ہیںجبکہ ملک کی سب سے امیر میونسپل کارپوریشن کی بالکل ناک کے نیچے یہ سنگین حادثہ پیش آیا ہے،حادثہ کی وجہ سے جنوبی ممبئی کو شہر سے جوڑنے والے حضرت مخدوم مہائمی ڈھائی کلومیٹر طویل فلائی اوورکو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے،اس پل سے کئی ہزار افرادگزرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، یہ پل 30 سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ ابھی بھی ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابھی بھی متعدد لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنجیدہ بتائی جا رہی ہے۔ اس بات کی جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے کہ آخر فٹ اوور برج کیسے منہدم ہو گیا۔

Loading...