کرسمس کی مبارک باد دے کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ٹرول ہوئے محمد کیف– News18 Urdu

کرسمس کی مبارک باد دے کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ٹرول ہوئے محمد کیف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف کرسمس پر مبارکباد دے کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہو گئے۔

Dec 26, 2017 02:59 PM IST | Updated on: Dec 26, 2017 02:59 PM IST

نئی دہلی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف کرسمس پر مبارکباد دے کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہو گئے۔ کیف نے اپنے رسمی فیس بک کے اکاؤنٹ پر اپنے کنبہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی، لیکن ٹرولرز کو ان کا کرسمس منانا پسند نہیں آیا۔

ٹرولرز نے کرسمس منانے کو اسلام کے خلاف بتایا اور کہا کہ مسلمان کا ایسا کرنا اس کے دین کے خلاف ہے۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں ہے جب محمد کیف ٹرول کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ جنوری میں سوریہ نمسکار کی تصویر شئیر کرنے پر کافی ٹرول ہوئے تھے۔

کرسمس کی مبارک باد دے کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ٹرول ہوئے محمد کیف

کیف نے اپنے رسمی فیس بک کے اکاؤنٹ پر اپنے کنبہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی

کیف نے سوریہ نمسکار کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا "سوریہ نمسکار پورے جسمانی نظام کا ورک آوٹ ہے، اس کے لئے کسی مشین کی ضرورت نہیں پڑتی۔"

Loading...