former up and uttarakhand cm narayan dutt tiwaris son rohit shikhar dies due to heart attack ns– News18 Urdu

نارائن دت تیواری کے بیٹے روہت شیکھرکی حرکت قلب بند ہونے سے موت

آنجہانی لیڈرنارائن دت تیواری کےبیٹے روہت شیکھرکومیکس ساکیت اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Apr 16, 2019 07:19 PM IST | Updated on: Apr 16, 2019 07:47 PM IST

اترپردیش اوراتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی لیڈرنارائن دت تیواری کےبیٹے روہت شیکھرکی حرکت قلب بند ہوجانےسے موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہےکہ انہیں دہلی کے میکس ساکیت اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا۔  این ڈی تیواری کی خاندانی زندگی بھی تنازعہ میں گھری تھی۔

تیواری نے 1954 میں سشیل تیواری سے شادی کی تھی اور14 مئی 2014 کواجولا تیواری سے 88 سال کی عمرمیں شادی کی تھی۔ روہت شیکھرنےدعویٰ کیا تھا کہ این ڈی تیواری ان کے والد ہیں اوراسےثابت کرنے کے لئے انہوں نےسال 2008 میں کورٹ میں مقدمہ دائرکیا تھا۔

نارائن دت تیواری کے بیٹے روہت شیکھرکی حرکت قلب بند ہونے سے موت

نارائن دت تیواری کے بیٹے روہت شیکھر۔

Loading...

شیکھرتیواری کے مقدمہ پرسماعت کرتے ہوئے کورٹ نے ڈی این اے ٹسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔ پہلے تواین ڈی تیواری نے ڈی این اے ٹسٹ کےلئے سیمپل (نمونہ) دینےسےانکارکر دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے کورٹ کےحکم کومانتےہوئے قانونی طورپرروہت شیکھرکواپنا بیٹا تسلیم کیا تھا اورجائیداد کا وارث بنایا۔

غورطلب ہے کہ روہت شیکھرنے گزشتہ سال اپریل میں ہی مدھیہ پردیش کی اپوروا شکلا سےسگائی کی تھی۔ روہت اوراپوروا کی سگائی روہت کےدہلی واقع رہائش گاہ پرہوئی تھی اورمئی میں روہت اوراپوروا رشتے میں بندھ گئےتھے۔ روہت کی شادی میں سیاست سے منسلک کئی بڑے لیڈربھی شامل ہوئے تھے۔  سگائی کے بعد روہت اوراپوروا میکس اسپتال گئے تھے، جہاں روہت کے لیڈراین ڈی تیواری کا علاج چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ اپوروا میکس اسپتال گئے تھے، جہاں روہت کے والد این ڈی تیواری کا علاج چل رہا تھا۔ واضح رہے کہ اپوروا مدھیہ پردیش کے اندورسے ہیں اورتب سپریم کورٹ میں وکیل کے طورپرپریکٹس کررہی تھیں۔ روہت نے جنوری 2017 میں بی جے پی کی رکنیت لی تھی۔

 

 

Loading...