گوتم گمبھیر نے لوگوں سے ہچکچاہٹ ختم کرکے ہندوستانی فوج کی کھل کرحمایت کرنے کی اپیل کی– News18 Urdu

گوتم گمبھیر نے لوگوں سے ہچکچاہٹ ختم کرکے ہندوستانی فوج کی کھل کرحمایت کرنے کی اپیل کی

گوتم گمبھیر نے ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی ہچکچاہٹ ختم کر کےزیادہ سے زیادہ تعداد میں فوج کی حمایت کرنا چاہیے

May 30, 2017 08:17 PM IST | Updated on: May 30, 2017 08:17 PM IST

نئی دہلی : پہلے بھی اپنے ٹویٹر پیغامات کے ذریعے ہندوستانی فوج کی حمایت کرنے والے اسٹار بلے باز گوتم گمبھیر نے ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی ہچکچاہٹ ختم کر کےزیادہ سے زیادہ تعداد میں فوج کی حمایت کرنا چاہیے ۔

قابل ذکر ہے کہ گمبھیر ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ اگر وہ کرکٹر نہیں ہوتے تو ہندوستانی فوج کا حصہ ہوتے۔فوج کو اپنے حقیقی ہیرو بتانے والے گمبھیر نے فوج کی حمایت میں نئی مہم شروع کی ہے ۔ گمبھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں وہ تمام ہم وطنوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں اپنی ہچکچاہٹ توڑ کر فوجیوں کا احترام کرنا چاہئے۔

گوتم گمبھیر نے لوگوں سے ہچکچاہٹ ختم کرکے ہندوستانی فوج کی کھل کرحمایت کرنے کی اپیل کی

'ہچکچاہٹ پٹی' نام سے اپ لوڈ اس ویڈیو میں گمبھیر نے منہ پر پٹی باندھی ہوئی ہے اور وہ بورڈ پر لکھے گئے الفاظ کے ذریعے اپنی بات رکھ رہے ہیں۔تقریبا ایک منٹ 20 سیكنڈ کے اس ویڈیو میں گمبھیر نے کل آٹھ پوسٹرس کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ فوجیوں کا احترام تو کرتے ہیں لیکن ان کے لئے شکریہ نہیں بولتے ہیں کیونکہ سب کے منہ پر ہچکچاہٹ کی پٹی بندھی ہوتی ہے۔گمبھیر نے ویڈیو کے آخر میں فوجیوں کے ساتھ سیلفي لینے کی اپیل کی ہے۔

Loading...