ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم مودی بولے۔ دہشت گردی کا ہتھیار آئی ای ڈی ہے، جمہوریت کی طاقت ووٹر آئی ڈی ہے– News18 Urdu

ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم مودی بولے۔ دہشت گردی کا ہتھیار آئی ای ڈی، جمہوریت کی طاقت ووٹر آئی ڈی

عام انتخابات 2019 کے تیسرے مرحلے کے لئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 15 ریاستوں کی کل 117 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے اور ووٹرز اس میں پورے جوش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں

Apr 23, 2019 09:12 AM IST | Updated on: Apr 23, 2019 09:19 AM IST

عام انتخابات 2019  کے تیسرے مرحلے کے لئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 15 ریاستوں کی کل 117 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے اور ووٹرز اس میں پورے جوش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ بہار کی 5، اتر پردیش کی 10، مغربی بنگال کی 5، مہاراشٹر کی 14، کرناٹک کی 14، گجرات کی سبھی 26، جموں و کشمیر کی 1، اڈیشہ کی 6، آسام کی 4، تمل ناڈو کی 1، چھتیس گڑھ کی 7، کیرالہ کی سبھی 20، گوا کی 2، تریپورہ کی 1، دادر حویلی اور دمن دیو کی 1 سیٹ پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جن 117 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے وہاں مجموعی طور پر 1622 امیدوار میدان میں ہیں۔

وزیر اعظم  نریندر مودی اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی کئی دیگر اہم سیاسی شخصیتوں نے بھی صبح سویرے ووٹنگ کے حق کا استعمال کیا۔ ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپنی ماں ہیرابین سے ملاقات کر کے ان کا آشیرواد لیا۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہ گاندھی نگر کے رانپ پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہتھیار آئی ای ڈی ہے جبکہ جمہوریت کی طاقت ووٹر آئی ڈی ہے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم مودی بولے۔ دہشت گردی کا ہتھیار آئی ای ڈی، جمہوریت کی طاقت ووٹر آئی ڈی

وزیر اعظم نریندر مودی ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی پر لگی سیاہی کا نشان دکھاتے ہوئے: فوٹو اے این آئی۔

وہیں، مہاراشٹر کے بارامتی میں سپریا سولے نے اپنی فیملی کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بارامتی سے این سی پی صدر شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے تیسری بار انتخابی میدان میں ہیں اور ان کے خلاف بی جے پی نے کانچن کُل کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ بارامتی سیٹ سے شرد پوار سات بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور ایک بار اجیت پوار یہاں سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔

Loading...