girlfrien death in hotel during birthday celebration after eating cake haridwar uttarakhand snm  ہوٹل میں جنم دن کا کیک کاٹنے آیا تھا عاشق جوڑا، اچانک ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش– News18 Urdu

ہوٹل میں جنم دن کا کیک کاٹنے آیا تھا عاشق جوڑا، اچانک ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش

اتراکھنڈ کے ہری دوار میں نگر کوتوالی علاقے کے ایک ہوٹل میں ایک لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت سے سنسنی پھیل گئی ہے۔

May 19, 2019 06:00 PM IST | Updated on: May 19, 2019 06:09 PM IST

اتراکھنڈ کے ہری دوار میں نگر کوتوالی علاقے کے ایک ہوٹل میں ایک لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ادھر واقعہ کے بعد سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ وہیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس نے لاش کا پنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دیا ہے۔

دراصل لڑکی ہوٹل میں اپنے عاشق کے ساتھ اس کا جنم دن منانے کیلئے ۤئی تھی۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق عاشق جوڑے نے شادی شدہ بتایا تھا۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ ہری دوار کے پاس کے ہی علاقے کے ایک گاؤں کے رہنے والا ایک عاشق جوڑا صبح تقریبا9:30 بجے نگر کوتوالی کے ایک پوٹل میں پہنچا تھا۔

ہوٹل میں جنم دن کا کیک کاٹنے آیا تھا عاشق جوڑا، اچانک ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش

علامتی تصویر

Loading...

مایا پور چوکی انچارج گریش چندر شرما نے بتایا کہ دونوں نے ہوٹل کے کمرے میں دوپہر کے وقت برتھ ڈے کیک کاٹ کرکھایا۔ اسی دوان لڑکی کو اچانک خون کی الٹی ہونے لگی۔ اس کے کچھ ہی منٹوں بعد لڑکی کی موت ہوگئی۔

اچانک بدلے ماحول کودیکھتے ہوئے لڑکے کے ہاتھٓپاۤ پھول گئے۔ لڑکے کے شور مچانے پر ہوٹل کے ملازمین کمرے میں ۤگئے۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا اور بچے ہوئے کیک کو جانچ کیلئے لیب بھیج دیا ہے۔

 

Loading...