اکتیس سال سے روزہ رکھنے والے لال بابو کے گھر عید پر لگا مسلم کنبوں کا تانتا– News18 Urdu

 اکتیس سال سے روزہ رکھنے والے لال بابو کے گھر عید پر لگا مسلم کنبوں کا تانتا

یوپی کے گورکھپور کے رہنے والے 45 سال کے لال بابو 31 سال سے روزہ رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کر رہے ہیں ۔

Jun 26, 2017 05:40 PM IST | Updated on: Jun 26, 2017 05:41 PM IST

گورکھپور : یوپی کے گورکھپور کے رہنے والے 45 سال کے لال بابو 31 سال سے روزہ رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کر رہے ہیں ۔ وہ عید کے چاند کا بھی انتظار کرتے ہیں ۔ وہیں عید کے دن ان کے گھر پر مسلم کنبوں کا صبح سے شام تک تانتا لگا رہتا ہے ۔

خیال رہے کہ راج گھاٹ علاقہ کے جگناتھ پور کے رہنے والے لال بابو کا خاندان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران سبھی روزہ رکھنے والے لال بابو کا کہنا کہ انہوں نے والد اور بڑی بہن کو بچپن میں روزہ رکھتے ہوئے دیکھا تھا ۔ اس وقت ان کی عمر 11 سال تھی ، تبھی سے وہ روزا رکھ رہے ہیں ۔

 اکتیس سال سے روزہ رکھنے والے لال بابو کے گھر عید پر لگا مسلم کنبوں کا تانتا

سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ روزہ کے دوران  جہاں ان کی اہلیہ گیتا نجلی سحری اور افطاری کا بھی خاص اہتمام کرتی ہیں ، تو وہیں بیٹا کرن، بیٹی سداكشی اور ارادھيا دسترخوان پر ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔ لال بابو بتاتے ہیں کہ ان کے والد گنگا پرساد کا 1986 میں انتقال ہو گیا ۔  وہیں والد کی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ 31 سال سے روزہ رکھ رہے ہیں ۔

Loading...