ہندوستان نے پھر ملیشیا سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کا کیا مطالبہ ، دی یہ دلیل– News18 Urdu

ہندوستان نے پھر ملیشیا سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کا کیا مطالبہ ، دی یہ دلیل

ہندوستانی حکومت نے ایسے میں ملیشیا کی حکومت سے ذاکر نائیک کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اس معاملہ کو آگے بھی ملیشیا کے سامنے اٹھاتا رہے گا ۔

Jun 12, 2019 11:00 PM IST | Updated on: Jun 12, 2019 11:00 PM IST

اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ہندوستان میں منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ۔ ذاکر نائیک نے ابھی ملیشیا میں پناہ لی ہوئی ہے ۔ ہندوستانی حکومت نے ایسے میں ملیشیا کی حکومت سے ذاکر نائیک کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اس معاملہ کو آگے بھی ملیشیا کے سامنے اٹھاتا رہے گا ۔

اس سے پہلے ملیشیا کے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ذاکر نائیک کو ہندوستان میں انصاف نہیں ملے گا ۔ ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد نے کہا کہ ملیشیا کے پاس یہ حق ہے کہ اگر نائیک کے ساتھ انصاف پسند رویہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے تو ہم اس کی حوالگی نہیں کریں گے ۔

ہندوستان نے پھر ملیشیا سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کا کیا مطالبہ ، دی یہ دلیل

ڈاکٹر ذاکر نائیک : فائل فوٹو۔

Loading...

خیال رہے کہ کچھ وقت پہلے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت ای ڈی پر ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کئے جانے کا دباو بنارہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت ان کو پھنسانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ذاکر نائیک نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ان کے خلاف نیا ریڈ کارنر نوٹس جاری ہوا ہے اور نہ ہوگا ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 2016 سے ہندوستان سے باہر ہیں ۔

ہندوستان میں ای ڈی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک اور کچھ دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ اس سے پہلے ای ڈی نے ذاکر نائیک کے خلاف 22 دسمبر 2016 میں منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت کیس درج کیا تھا ۔

Loading...