حکومت کی منصوبہ بندی کا فائدہ اٹھا رہیں فرضی کمپنیاں، پارٹیوں میں بانٹ رہیں کالا دھن: ایس سی میں الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بدھ کے روز ایک حلف نامہ میں الیکٹورل بانڈ سسٹم کی مخالفت کی ہے

Mar 28, 2019 07:43 AM IST | Updated on: Mar 28, 2019 08:09 AM IST
حکومت کی منصوبہ بندی کا فائدہ اٹھا رہیں فرضی کمپنیاں، پارٹیوں میں بانٹ رہیں کالا دھن: ایس سی میں الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بدھ کے روز ایک حلف نامہ میں الیکٹورل بانڈ سسٹم کی مخالفت کی ہے۔ کمیشن نےکہا کہ انتخابی بانڈ سیاسی فنڈنگ میں شفافیت کو متاثر کرےگا۔ کمیشن نے کہا کہ شیل کمپینوں کے ذریعہ کالے دھن کا استمال بڑھ سکتا ہے۔

الیکٹورل بانڈ سسٹم کو ایک ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے اور کہا کہ جمہوریت پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملہ پر دو اپریل کو سماعت کر سکتا ہے۔

مرکزی حکومت نے اس سے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ انتخابی بانڈ ہندوستان میں سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ موصول شدہ رقم اور عطیہ میں شفاقیت  اور جواب دہی کو بڑھاوا دیں گے۔ حالاںکہ الیکشن کمیشن نے داخل اپنے حلف نامہ میں کہا کہ اس نے مئی 2017 میں وزارت قانون کو خط لکھ کر ان منصوبوں میں خامیوں کی جانکاری دی تھی۔

Loading...

Loading...