gurgaon-gurugram-shootout-judge-son-died-after-10-days– News18 Urdu

گروگرام: جج کے بیٹے کی موت، 10 دن قبل بیچ بازار میں گنر نے ماری تھی گولی

گروگرام کے ایڈیشنل سیشن جج كرشن كانت شرما کے بیٹے دھرو نے دم توڑ دیا۔

Oct 23, 2018 08:10 AM IST | Updated on: Oct 23, 2018 08:28 AM IST

گروگرام کے ایڈیشنل سیشن جج كرشن كانت شرما کے بیٹے دھرو نے دم توڑ دیا۔ دھرو کا گزشتہ 10 دنوں سے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ دھرو نے آج صبح تقریباََ 4 بجے آخری سانس لی۔ جج کے سیکیورٹی گارڈ (گنر) کی فائرنگ میں جج کی اہلیہ کی موت ہو گئی تھی اور بیٹے کو سنگین طور پر زخمی حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ جہاں  ڈاکٹروں نے اسے ' برین ڈیڈ ' قرار دے دیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جج نے اپنے بیٹے دھرو کے عضو کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الگ الگ ضرورت مندوں کو دھرو کے عضو لگائے جائیں گے۔

گروگرام: جج کے بیٹے کی موت، 10 دن قبل بیچ بازار میں گنر نے ماری تھی گولی

جائے حادثہ پر جانچ کرتی پولیس: فوٹو پی ٹی آئی۔

بتا دیں کہ ایڈیشنل سیشن جج کرشن کانت کی بیوی ریتو (45) اور بیٹے دھرو (18) کو 13 اکتوبر کے روز آرکیڈیا مارکیٹ میں خریداری کے لئے گئے تھے۔ اسی دوران ان کے نجی سیکورٹی گارڈ مہی پال نے انہیں گولی مار دی تھی۔ تبھی دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں بیوی کی اسی وقت موت ہو گئی۔

Loading...

 

Loading...