معاملہ گروگرام یونیورسٹی کا ہے جہاں کشمیری طالبہ پر شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام لگے ہیں۔, gurgaon-sgt-university-expelled-kashmiri-girl-student-for-objectionable-post-on-pulwama-terror-attack-un– News18 Urdu

پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر کشمیری طالبہ کا قابل اعتراض پوسٹ، یونیورسٹی نے کیا معطل

معاملہ گروگرام یونیورسٹی کا ہے جہاں کشمیری طالبہ پر شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام لگے ہیں۔

Feb 19, 2019 06:55 PM IST | Updated on: Feb 19, 2019 07:27 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے جوانوں کی شہادت کو لے کر جہاں ایک جانب پورے ملک میں غم و غصہ ہے وہیں کچھ لوگوں کے ذریعہ فوج اور ملک کو لے کر قابل اعتراض پوسٹ کا سلسلہ بھی لگاتار جاری ہے۔

تازہ معاملہ گروگرام یونیورسٹی کا ہے جہاں کشمیری طالبہ پر  شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ایس جی ٹی یونیورسٹی کے طلبا نے کیمپس میں زبردست مظاہرہ کیا اور کشمیری طالبہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر کشمیری طالبہ کا قابل اعتراض پوسٹ، یونیورسٹی نے کیا معطل

Loading...

شہید سی آر پی ایف جوانوں کے بارے میں تنقید کی اطلاع جیسے ہی یونیورسٹی کے دیگر طلبا کو ہوئی تو سبھی کیمپس میں جمع ہونے لگے۔

پاکستان کے خلاف جم کر نارہ بازی کی گئی تو وہیں طالبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ طلبا کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ طلبا کے مظاہرہ کے بعد یونیورسٹی نے طالبہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی سے معطل کر دیا گیا۔

Loading...