hariyana minister anil vij tweet on manu bhaker vij says there should be some sense of decipline in players ' شوٹر منو بھاکر کے ٹویٹ پر بھڑکے ہریانہ کے وزیر، کہا۔ ' ڈسیپلین میں رہیں، انعام ملےگا– News18 Urdu

' شوٹر منو بھاکر کے ٹویٹ پر بھڑکے ہریانہ کے وزیر، کہا۔ ' ڈسیپلین میں رہیں، انعام ملےگا

بتادیں کہ 16 سال کی نشانے باز منو بھاکر نے حکومت سے پوچھا تھا کہ انعام دینے کا جو وعدہ کیا گیا کیا وہ انہیں ملے گا یا پھر وہ صرف ایک جملہ ہے؟

Jan 05, 2019 11:18 AM IST | Updated on: Jan 05, 2019 11:21 AM IST

شوٹر منو بھاکر کے ٹویٹ سے ہریانہ کے وزیر انل وج بھڑک گئے ہیں۔ گولڈن گرل منو بھاکر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر سوال اٹھایاتھا۔ بتادیں کہ 16 سال کی نشانے باز منو بھاکر نے حکومت سے پوچھا تھا کہ انعام دینے کا جو وعدہ کیا گیا کیا وہ انہیں ملے گا یا پھر وہ صرف ایک جملہ ہے؟

وزیر انل وج نے اتوار کو منو بھاکر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کر ڈالے۔ انہوں نے منو بھاکر کو ڈسیپلین میں رہنے کی ہدایت بھی دے ڈالی۔ وزیر انل وج نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا " عوام کے درمیان جانے سے پہلے منو بھاکر کو اسپورٹس ڈپارٹمینٹ سے کنفرم کرنا چاہئےتھا۔ ملک میں سب سے زیادہ اعزاز سے نوازنے والی ریاستی حکومت کی مذمت نہیں کرنی چاہئے۔ جیسا کہ میں نے ٹویٹ کیا تھا کہ منو بھاکر کو 2 کروڑ روپئے ضرور دئے جائیں گے"۔

' شوٹر منو بھاکر کے ٹویٹ پر بھڑکے ہریانہ کے وزیر، کہا۔ ' ڈسیپلین  میں رہیں، انعام ملےگا

کچھ دیر بعد وزیر انل وج نے ایک اور ٹویٹ کیا اور انہوں نے کہا کہ بھاکر کو ایسا تنازعہ کھرا کرنے کیلئے افسوس ظاہر کرنا چاہئے۔ انہوں نے لکھا'کھلاڑیوں میں ڈسیپلین ہونا چاہئے۔ منو بھاکر کو اس پر افسوس ظاہر کرنا چاہئے۔ انہیوں اپنے کھیل پر فوکس کرنا چاہئے"۔

Loading...