ہریانہ: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی ، صورتحال کشیدہ– News18 Urdu

ہریانہ: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی ، صورتحال کشیدہ

ہریانہ کے سرسہ ضلع کے گوری والا گاؤں میں نصب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو گزشتہ شب کچھ نامعلوم افراد نے توڑدیا جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔

Jun 30, 2018 06:27 PM IST | Updated on: Jun 30, 2018 06:28 PM IST

ہریانہ کے سرسہ ضلع کے گوری والا گاؤں میں نصب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو گزشتہ شب کچھ نامعلوم افراد نے توڑدیا جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ مجسمہ توڑے جانے کا پیغام آج صبح جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مختلف دلت تنظیموں میں ناراضگی پیدا ہوگئی ۔بڑی تعداد میں لوگ گاؤں میں جمع ہونا شروع ہوگئے اور انھوں نے قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈبوالی کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کشوری لال ،نائب تحصیل دارمہیندر سنگھ اور بلاک ڈیولپمنٹ پنچایت افسر موقع پر پہنچے اور مجسمہ دوبارہ نصب کرنے ،اسکی چہاردیواری اونچی کرنے ،سی سی ٹی وی لگانے اور قصورواروں کو جلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی کراکے لوگوں کو مطمئن کیا۔

ہریانہ: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی ، صورتحال کشیدہ

ڈاکٹر امبیڈکر کا مجسمہ :(علامتی تصویر۔

ادھر،ڈبوالی کے سابق ایم ایل اے اور انڈین نیشنل لوک دل کے لیڈر ڈاکٹر سیتارام ،بہوجن سماج پارٹی ضلع انچارج لیلو رام ،ہریانہ چمار سبھا کے صدر ہنسراج اور دیگر تنظیموں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے قصورواروں کو گرفتارکرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

Loading...

Loading...