اب سی بی ایس ای کے اسکولوں میں بھی یوگا کی کلاس لازمی– News18 Urdu

اب سی بی ایس ای کے اسکولوں میں بھی یوگا کی کلاس لازمی

بھیوانی۔ ہریانہ تعلیمی بورڈ کے بعد اب سی بی ایس ای بورڈ کے اسکولوں میں بھی یوگا کو لازمی کر دیا گیا ہے۔

Jan 11, 2016 09:13 AM IST | Updated on: Jan 11, 2016 09:15 AM IST

بھیوانی۔  ہریانہ تعلیمی بورڈ کے بعد اب سی بی ایس ای بورڈ کے اسکولوں میں بھی یوگا کو لازمی کر دیا گیا ہے۔  یہاں اسکولوں کو جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کے اسکولوں میں ہر روز 45 منٹ یوگا کی کلاس لگانا لازمی ہوگی۔ اس کے لئے اسکولوں میں یوگا کے استاد بھی مقرر کئے جائیں گے۔ اس سے قبل ہریانہ تعلیمی بورڈ نے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں یوگا کی تعلیم لازمی کرنے کا حکم دیا تھا۔

بورڈ سے ملحقہ اسکولوں کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام اسکولوں میں یوگا کے استاد وں کی تقرری کرکے طالب علموں کو یوگا سکھایا جائے۔ ریاست میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد یوگا کا پرچار کافی زور و شور سے کیا گیا ہے اور اب سی بی ایس ای نے بھی اپنے اسکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کرکے یوگا کی کلاس شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اب سی بی ایس ای کے اسکولوں میں بھی یوگا کی کلاس لازمی

سی بی ایس ای کے مطابق 45 منٹ کی یوگا کی کلاس لگانی ہو گی۔ سی بی ایس ای نے اسکولوں میں 100 میٹر کے دائرے میں مہر بند (جنک) فوڈ کی فروخت پر بھی پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ بچوں میں بیماریوں کو دیکھتے ہوئے اچھی صحت کے لئے اسکولوں کی کینٹین میں فروخت ہونے والے جنک فوڈ پر پابندی عائد ہے۔

Loading...

Loading...