ویڈیو : ہریانہ کے ڈی جی پی کا متنازع بیان ، عام شہری کو مجرم کو جان سے مارنے کا حق حاصل– News18 Urdu

ویڈیو : ہریانہ کے ڈی جی پی کا متنازع بیان ، عام شہری کو مجرم کو جان سے مارنے کا حق حاصل

جیند: ہریانہ کے ڈی جی پی کے پی سنگھ نے جیند میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عجیب و غریب بیان دیا ہے ۔

May 27, 2016 12:32 PM IST | Updated on: May 27, 2016 12:43 PM IST

جند: ہریانہ کے ڈی جی پی کے پی سنگھ نے جند میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عجیب و غریب بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کا گھر، مکان اور دکان جلاتا ہے، اگر کوئی کسی کو جان سے مارنے کی کوشش کرتا ہے ، تو قانون ایک عام آدمی کو بھی یہ حق دیتا ہے کہ وہ اس کی جان لے لے، مگر اس بات کا شہریوں کو پتہ نہیں ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ یہ صرف پولیس کا ہی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے صاف کہا کہ اگر کوئی آپ کے سامنے ماں بہن کی بے عزتی کرتا ہے ، تو قانون آپ کو یہ حق دیتا ہے کہ آپ اس کی جان لے لیں۔ اس وجہ سے آپ شہری کے طور پر اپنے کردار کو سمجھئے۔

پولیس کا تو یہ کام ہے، پولیس نے تو وردی پہنی ہے، پولیس کو تو تنخواہ ملتی ہے ، لیکن آپ بھی اپنے رول کو سمجھئے۔ اگر آپ کو اپنے رول کو نبھانے کے قابل نہیں ہیں ، تو آپ بزدلوں کی صف میں آتے ہیں۔

Loading...

Loading...