haryana gurgaon muslim people threat for self immolation if demands are not met شیتلا کالونی مسجد تنازع : گروگرا م میں نماز کو لے کر ہنگامہ آرائی جاری ، مسلمانوں نے دی خودسوزی کی وارننگ– News18 Urdu

شیتلا کالونی مسجد تنازع : گروگرا م میں نماز کو لے کر ہنگامہ آرائی جاری ، مسلمانوں نے دی خودسوزی کی وارننگ

گروگرام میں نماز کو لے کر ہنگامہ آرائی جاری ہے ۔ شیتلا کالونی میں مسجد کو سیل کرنے کے بعد یہ تنازع بڑھتا ہی جارہا ہے۔

Sep 14, 2018 12:55 PM IST | Updated on: Sep 14, 2018 12:56 PM IST

گروگرام میں نماز کو لے کر ہنگامہ آرائی جاری ہے ۔ شیتلا کالونی میں مسجد کو سیل کرنے کے بعد یہ تنازع بڑھتا ہی جارہا ہے۔ مسلم برادری کے لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور خودسوزی کرنے کی وارننگ دے رہے ہیں ۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کی نماز سے پہلے مسجد کو نہیں کھولا گیا تو وہ خودکشی کرلیں گے ۔ تین دن پہلے نگر نگم نے اس مسجد کو سیل کردیا تھا ۔ وہیں حالات کو دیکھتے ہوئے موقع پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروںکو تعینات کردیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ نگر نگم کے افسران نے مسجد کو ڈپو کے دائرے میں بتاکر سیل کیا ہے ، لیکن مسلمانوں نے اس کو انتظامیہ کی منمانی قرار دیا ہے ، کیونکہ مسجد کے پاس ہی مندر اور چرچ بھی ہےاور اس کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں کے گھر بھی ہیں۔

شیتلا کالونی مسجد تنازع : گروگرا م میں نماز کو لے کر ہنگامہ آرائی جاری ، مسلمانوں نے دی خودسوزی کی وارننگ

شیتلا کالونی میں مسجد : گروگرا م میں نماز کو لے کر ہنگامہ آرائی جاری ، مسلمانوں نے دی خودسوزی کی وارننگ

علاوہ ازیں مسلمانوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ دباو کی وجہ سے انتظامیہ نے مسجد کو سیل کیا ہے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ لوگ یہاں نماز ادا کرتے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی طرف سے نشان زد مقامات میں سیل کی گئی مسجد بھی شامل تھیں ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : گروگرام انتظامیہ نے شیتلا کالونی کی مسجد کو کیا سیل، مسلمانوں میں غم وغصہ

Loading...