شوہر کرتا تھا مار پیٹ ، کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر بیوی نے دی تین طلاق اور پھر عاشق بھتیجا کے ساتھ ہوگئی فرار

فوری طور پر تین طلاق کو لے کر تنازع کے درمیان ہریانہ کی ایک خاتون اپنے شوہر کو تین طلاق دے کر عاشق کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ۔

Aug 19, 2018 03:39 PM IST | Updated on: Aug 19, 2018 03:41 PM IST
شوہر کرتا تھا مار پیٹ ، کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر بیوی نے دی تین طلاق اور پھر عاشق بھتیجا کے ساتھ ہوگئی فرار

علامتی تصویر

فوری طور پر تین طلاق کو لے کر تنازع کے درمیان ہریانہ کی ایک خاتون اپنے شوہر کو تین طلاق دے کر عاشق کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ تین بچوں کی کی ماں شاذیہ نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر طلاق ، طلاق طلاق لکھ کر اپنے شوہر عباس کو طلاق دیدی ۔

انہیڑی گاوں کی رہنے والی خاتون جس کے ساتھ گھر سے بھاگی ہے ، وہ عاشق اس کا بھتیجا بتایا جارہا ہے ۔ فوری تین طلاق کی روایت کا استعمال کچھ مسلم مرد خواتین کو طلاق دینے کیلئے کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ تین طلاق کو کالعدم قرار دے چکا ہے ۔

شاذیہ نے اپنے شوہر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے آپ کو طلاق دے رہی ہوں ، میں یہ گھر اس لئے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے ، آپ نے مجھے اذیتیں دی ہیں ، آپ شراب کے نشے میں مار پیٹ کرتے ہیں ، اس لئے میں طلاق لے رہی ہوں۔

شاذیہ نے لکھا ہے کہ وہ کسی کے دباو میں آکر ایسا نہیں کررہی ہے ۔ اس کیلئے کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہے ۔ ادھر پولیس کا کہناہے کہ شاذیہ اپنے بھتیجا کے ساتھ بھاگ گئی ہے ، جو غیر شادی شدہ ہے ۔

Loading...

Loading...