hatia mohanta named youth commits sacrilege at jagannath climbs 65 metres to temple top and removes holy flag ns– News18 Urdu

جگناتھ مندرکےٹاپ پرپہنچنےکےلئے نوجوان نےکی65 میٹرچڑھائی، توڑدیاعقیدتمندوں کےلئےمقدس جھنڈا

پولیس کے مطابق ہتیا موہنتا کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، جوساحلی ضلع بھدرک کا رہنے والا ہے اوروہ اڑیا بولتا ہے۔ پولیس نےکچھ گھنٹے پوچھ گچھ کےبعد اسے رہا کردیا۔

Apr 21, 2019 08:58 AM IST | Updated on: Apr 21, 2019 09:07 AM IST

اوڈیشہ کےعالمی شہرت یافتہ جگن ناتھ مندرمیں ہفتہ کولوگ اس وقت حیران رہ گئے جب ایک نوجوان مندرکےٹاپ پرپہنچ گیا اوراس نے وہاں لگا 'بانا' (پاک جھنڈا) ہٹا دیا۔ تیس سالہ کے نوجوان ہتیا موہنتا کوصبح مندرپرچڑھائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ احاطے میں موجود بھکتوں اورکارکنان کے مطابق موہنتا پاگلوں کی طرح 214 فٹ (65 میٹر) اونچےمندرپرچڑھ گیا۔ نیچے کھڑے لوگ اس سے واپس آنے کےلئےکہتے رہے، لیکن اس نے کسی کی طرف دھیان نہیں دیا۔

مندرکےایک سینئرسیوک (خدمت گار) شاردا موہانتی نےنیوز18 کوبتایا 'وہ آدمی مندرکے ٹاپ پرپہنچ گیا اوراس نے'بانا' ہٹا دیا۔ اس کے بعد اس نےاسے گمچھے کی طرح باندھا اور نیچےآگیا۔ یہ یقینی طورپرناپاک حرکت ہے۔ ہم جلد ہی قانون کے مطابق اس کی پاکیزگی پرکام کریں گے'۔

جگناتھ مندرکےٹاپ پرپہنچنےکےلئے نوجوان نےکی65 میٹرچڑھائی، توڑدیاعقیدتمندوں کےلئےمقدس جھنڈا

جگن ناتھ مندرکے ٹاپ پرچڑھ کرنوجوان نے توڑا جھنڈا۔

موہانتی چنرا نیوگا کے بھی چیئرمین ہیں، یہ خصوصی سیوکوں کی ایک باڈی ہے، جوہردن قانون کے مطابق 'بانا' باندھتے ہیں۔ اس حادثہ اوراحاطے میں حال ہی میں ہوئی چوری کے کچھ واقعات کولےکرموہانتی نے ناراضگی ظاہرکی۔ پولیس کے مطابق ہتیا موہنتا کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، جو ساحلی ضلع بھدرک کا رہنے والے ہے اوروہ اڑیا بولتا ہے۔ پولیس نے کچھ گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے رہا کردیا۔

پوری کے سنگھ وردھا پولیس تھانہ کے ایس ایچ اوشراون مہارانا نے کہا 'اس آدمی کو تقریباً گزشتہ تین دنوں سے مندرکےاحاطے میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ مندرکے ٹاپ پرچڑھ کرجھنڈا اتارنے کے پیچے اس کا کوئی خاص مقصد نہیں تھا۔ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے'۔

حال کے دنوں میں مندراحاطے میں چوری کے کم ازکم تین حادثات نے سیکورٹی انتظامات پرسوال نشان لگا دیا ہے۔ اس ماہ کے آغازمیں نامعلوم افراد نے کچھ چھوٹی مورتیاں اورنقدی چرا لی تھیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتےاسی طرح کے ایک حادثہ میں مندرکے سرا نیوگ احاطے سے کچھ نقدی چوری ہوگئی تھی۔ مارچ میں پوجا کے دوران مبینہ طورپرپنڈتوں کا کیش باکس غائب ہوگیا تھا۔

Loading...