مرد جسمانی تعلقات کوبہتربنانےاوراسپرم کاونٹ بڑھانے کے لئےکھانے میں شامل کریں یہ چیز– News18 Urdu

مرد جسمانی تعلقات کوبہتربنانےاوراسپرم کاونٹ بڑھانے کے لئےکھانے میں شامل کریں یہ چیز

سیکس لائف میں دلچسپی لانے کے لئے کھانے میں شامل کریں یہ چیزیں اورپھراپنی پرفارمنس دیکھئے۔

May 26, 2019 10:46 PM IST | Updated on: May 26, 2019 10:59 PM IST

بھاگ دوڑبھری زندگی میں لوگوں کے پاس اپنی ذاتی زندگی کےلئے وقت کم رہ گیا ہے۔ ایسے میں رشتے میں مضبوطی لانا لازمی ہے۔ لوگ اپنی پریشانی کی وجہ سے بہت پریشان ہو جاتے ہیں اورپھرڈاکٹروں کا رخ کرتے ہیں، جس سے کہ تعلقات بنانے میں ان کی دلچسپی اور کم ہوتے ہوئے اسپرم کاونٹ کا پتہ چل سکے۔

حقیقت میں اس کےلئے ماڈرن لائف اسٹائل، تناواورکھانے پینے کی عادتیں ذمہ دارہوسکتی ہیں۔ ہرچیزمیں جلد بازی کی وجہ سے کئی لوگ کھانا اسکپ کردیتے ہیں۔ شروعات میں بھی ہی اس بات پردھیان نہ جائے، لیکن آگے جاکریہ عادتیں نہ صرف صحت خراب کرتی ہیں بلکہ سیکس لائف بھی بری طرح سے متاثرکرتی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے یا ناشتے میں کچھ چیزیں شامل کرکے آپ اس پریشانی سےنجات پاسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کیسے۔

مرد جسمانی تعلقات کوبہتربنانےاوراسپرم کاونٹ  بڑھانے کے لئےکھانے میں شامل کریں یہ چیز

علامتی تصویر

Loading...

کھجورکو سیکس تعلقات میں اسپارک لانے کے لئے کافی بہترین مانا گیا ہے۔ صحت کے لحاظ سے اس کا استعمال کا فی مفید ہےہی، لیکن سیکس ڈرائیوبڑھانے کے لئے بھی یہ کافی مفید ہے۔ کئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوچکا ہے کہ روزناشتہ یا کھانے میں کھجورکھانے سے ساتھی کے ساتھ تعلقات بنانے میں گرماہٹ آتی ہے۔

جنسی تعلقات کے ماہرین یوگا چاریہ سام اساڈورا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کھجورکافی غذائی خصوصیات سے بھرپورہوتا ہے۔ اس میں امینوایسڈس بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ امینو ایسڈس جسم کی طاقت کو بڑھاتے ہیں، جس سے کہ لوگوں کا جنسی تعلقات کے تئیں جھکاو بڑھتا ہے۔ یہ اتنا زیادہ فائدہ مند ہےکہ نائجیریا میں کھجورکوسیکس ڈرائیو بڑھانے والے ڈرائی فروٹس کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسے میں اگرآپ ساتھی کے ساتھ اپنے تعلقات میں تھوڑا اسپارک لانا چاہتے ہیں تو اپنے روزکے کھانے میں کھجورکو شامل کرنا نہ بھولیں۔

Loading...