ہماچل پردیش میں برسات کا موسم ، پھر بھی راجدھانی میں گہرایا پانی بحران ، ترس رہے ہیں لوگ– News18 Urdu

ہماچل پردیش میں برسات کا موسم ، پھر بھی راجدھانی میں گہرایا پانی بحران ، ترس رہے ہیں لوگ

پہاڑوں کی رانی شملہ میں برسات میں بھی لوگوں کو پانی کیلئے ترسنا پڑ رہا ہے ۔ برسات کے موسم میں بھی راجدھانی شملہ پر پینے کے پانی کا بحران منڈلانے لگا ہے ۔

Jul 11, 2019 09:30 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 12:00 PM IST

پہاڑوں کی رانی شملہ میں برسات میں بھی لوگوں کو پانی کیلئے ترسنا پڑ رہا ہے ۔ برسات کے موسم میں بھی راجدھانی شملہ پر پینے کے پانی کا بحران منڈلانے لگا ہے ۔ شملہ میں اس مرتبہ گرمیوں میں پینے کے پانی کی قلت نہیں ہوئی ، لیکن مانسون شروع ہوتے ہی پینے کے پانی کی تنصیبات میں گندگی بھرنے سے یہ بحران سامنے آگیا ہے ۔ شہر کی سب سے بڑی پانی کی تنصیب گری اور گما میں گاد بھرنے سے پانی کی سپلائی ٹھپ ہوگئی ہے ۔

گاد آنے سے بدھ کو سبھی چھ تنصیبات سے 47 ایم ایل ڈی کی جگہ صرف 35.39 ایم ایل ڈی پانی کی سپلائی ہوپائی ، جس کی وجہ سے شہر کے 18 حلقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی نہیں ہوسکی ۔ بدھ کو نیو شملہ کے سیکٹر ایک ، دو ، تین ، چار ، ہاوسنگ بورڈ کالونی سنجولی ، انجندھر ، کنلوگ ، چکر ، اپر کامنا دیوی ، ٹوٹی کنڈی ، بالو گنج ، سینٹرل زون کے تحت آنے والے رج ، مال روڈ ، لوور بازار ، سبزی منڈی ، بس اسٹینڈ اور کرشنا نگر علاقوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہوسکی ۔

ہماچل پردیش میں برسات کا موسم ، پھر بھی راجدھانی میں گہرایا پانی بحران ، ترس رہے ہیں لوگ

ہماچل پردیش میں برسات کا موسم ، پھر بھی راجدھانی میں گہرایا پانی بحران

Loading...

پینے کا پانی نہ ملنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پانی کی کمی کی وجہ سے شملہ واٹر مینجمنٹ نگم نے پانی کی راشننگ شروع کردی ہے ، جس کی وجہ سے باشندگان شہر کو پانی کیلئے ان دن چھوڑ کر انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔

Shimla Water Crisis.

شہر میں پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے میئر کسم سدریٹ نے واٹر مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی دھرمیندر گل ، نگم کمشنر پنکج رائے سمیت دیگر اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے گری میں غیر قانونی ڈمپنگ کو روکنے کیلئے مناسب قدم اٹھانے اور پانی کی یومیہ مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی ۔

Loading...