وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دی ہولی کی مبارک ، کہا۔ ہولی کا تہوار پر امن ماحول میں منائیں– News18 Urdu

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دی ہولی کی مبارک ، کہا۔ ہولی کا تہوار پر امن ماحول میں منائیں

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہم آہنگی اور محبت کے ماحول میں ہولی کا تہوار منائیں اور ہولی کے موقع پر تشدد اور خون خرابے سے گریز کریں۔

Mar 19, 2019 09:31 PM IST | Updated on: Mar 19, 2019 09:32 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہم آہنگی اور محبت کے ماحول میں ہولی کا تہوار منائیں اور ہولی کے موقع پر تشدد اور خون خرابے سے گریز کریں۔ مارواڑی کمیونیٹی کی جانب منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہندوازم محبت اور بھائی چار ہ کا مذہب ہے اور اس میں تشدد اور نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے نریندر مودی اور امیت شاہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور سنسکرت منتر میں ان کے ساتھ مقابلہ کریں۔آپ دیکھ لیں گے زیادہ سنسکرت کون جانتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے کچھ لیڈران بنگال کی فضاؤں میں نفرت اور تشدد کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،بنگال کو بدنام کرتے ہیں کہ یہاں جمہوریت نہیں اور ماحول پرامن نہیں ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال ہندوستان کا سب سے زیادہ پرامن اورجمہوریت والی ریاست ہے۔بنگال کا کلچر، تہذیب تمدن دنیا کی بہترین تہذیب و تمدن میں سے ایک ہے۔یہاں ہر ایک شخص پرامن ماحول میں رہتا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دی ہولی کی مبارک ، کہا۔ ہولی کا تہوار پر امن ماحول میں منائیں

ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو

وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال ہندوستان کی ایک ایسی ریاست ہے جہاں مذہب کی بنیاد کے نام پر تفریق و تعصب سے کام نہیں لیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ہولی کے موقع پر ریاست کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔

Loading...

Loading...