اترپردیش : سلطان پور میں بیوی نے بیٹے کی تعلیم کیلئے پیسے مانگے ، تو شوہر نے میسیج بھیج کر دی تین طلاق– News18 Urdu

اترپردیش : سلطان پور میں بیوی نے بیٹے کی تعلیم کیلئے پیسے مانگے ، تو شوہر نے میسیج بھیج کر دی تین طلاق

تین طلاق متاثرہ کے مطابق جب اس نے اپنے چار سال کے بیٹے کی تعلیم کیلئے شوہر سے پیسہ کا مطالبہ کیا تو اس نے بیرون ملک سے موبائل پر میسیج بھیج کر تین طلاق دیدی ۔

Jan 07, 2018 01:39 PM IST | Updated on: Jan 07, 2018 01:39 PM IST

سلطان پور : اترپردیش کے سلطان پور میں اب بیرون ممالک سے میسج بھیج کر تین طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ تین طلاق متاثرہ کے مطابق جب اس نے اپنے چار سال کے بیٹے کی تعلیم کیلئے شوہر سے پیسہ کا مطالبہ کیا تو اس نے بیرون ملک سے موبائل پر میسیج بھیج کر تین طلاق دیدی ۔

شوہر اور سسرال والوں پر الزام لگاتے ہوئے متاثرہ نے بتایا کہ سسرال والوں نے شادی کے بعد کار کا مطالبہ شروع کردیا ۔ شوہر حفیظ بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کو اس کو طعنہ دیتا تھا ۔ اس درمیان چار سال کے بعد اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا ، مگر کچھ دنوں بعد سسرال والوں نے اس کو گھر سے باہر نکال دیا اور وہ اپنے مائیکے آکر رہنے لگی۔

اترپردیش : سلطان پور میں بیوی نے بیٹے کی تعلیم کیلئے پیسے مانگے ، تو شوہر نے میسیج بھیج کر دی تین طلاق

علامتی تصویر

متاثرہ نے بتایا کہ اسی درمیان اس کا شوہر حفیظ نوکری کرنے کیلئے بیرون ملک چلا گیا اور وہاں سے وہ لگاتار اس سے فون پر باتیں کرتا تھا ۔ متاثرہ نے بتایا کہ بیٹے کی تعلیم کو لے کر حفیظ سے پیسے کا مطالبہ کیا تو اس نے میسیج میں تین طلاق لکھ کر بھیج دیا ۔ اب متاثرہ انصاف کیلئے پولیس کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے۔

Loading...

Untitled-design-15

Loading...