شہر حیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے اطراف نو اسموکنگ زون قرار دیا گیا

چار مینار جنوبی ہند کا مقبول سیاحتی مرکز ہے جہاں ہر روز کئی افراد اس یادگار کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں پر سگریٹ نوشی کرنا ایک جرم ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے۔

Jun 09, 2019 01:02 PM IST | Updated on: Jun 09, 2019 01:08 PM IST
شہر حیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے اطراف نو اسموکنگ زون قرار دیا گیا

(تصویر:نیوز18 اردو ویڈیو)۔

شہر حیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے اطراف نو اسموکنگ زون قرار دیا گیا ہے۔ چار مینار پولیس نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کو روکنے کے اس کے قدم کے حصے کے طور پرچارمینار پولیس اسٹیشن کے احاطہ اور اس تاریخی یادگار کے اطراف نو اسموکنگ بورڈز لگائے ہیں۔ چار مینار جنوبی ہند کا مقبول سیاحتی مرکز ہے جہاں ہر روز کئی افراد اس یادگار کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں پر سگریٹ نوشی کرنا ایک جرم ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے۔ حال ہی میں دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے کیا گیا تھا تھا ۔اسموک فری حیدرآباد کے حصے کے طور پر پولیس عہدیداروں کے لیے یہ ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا جس کی حمایت محکمہ صحت خاندانی بہبود نے کی ہے ۔

اے سی پی چارمینارانجیا نے کہا کہ نو ٹوباکو ڈے کے سلسلے میں پوسٹرس اور بورڈس لگائے گئے ہیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد نے شہر کو دھونے سے پاک بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔عہدے داروں کی جانب سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کی خلاف  ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Loading...

انسداد سگریٹ نوشی قانون کے مطابق عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی دو اکتوبر 2008 سے نافذ العمل ہے انجیا نے کہا کہ شہر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہے ۔ اس پر عوام میں بیداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بیداری پروگرام جاری رہیں گے جس کے لیے یہ بورڈس لگائے گئے ہیں۔

Loading...