indian jet crashed at budgam in jammu kashmirs due to technical snag two pilots dead– News18 Urdu

کشمیرمیں انڈین ایئرفورس کاجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، دونوں پائلٹوں کی موت

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگی طیارہ ایک کھلے میدان میں گرگیا۔ یہ طیارہ کے زمین پرگرنےکے ساتھ ہی ایک زورداردھماکہ ہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔

Feb 27, 2019 11:52 AM IST | Updated on: Feb 27, 2019 11:52 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیرکے ضلع بڈگام سے بڑی خبرآرہی ہے۔ بڈگام میں انڈین ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکرتباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈین ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ضلع بڈگام کے گریند کلان نامی گاﺅں میں ایک کھلے میدان میں گرکرتباہ ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔

تاہم ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ میں طیارے کے دوپائلٹوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اوربچاﺅ ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ چکی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگی طیارہ ایک کھلے میدان میں گرگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ کے زمین پرگرنےکے ساتھ ہی ایک زور داردھماکہ ہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔

کشمیرمیں انڈین ایئرفورس کاجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، دونوں پائلٹوں کی موت

بڈگام میں انڈین ایئرفورس کاجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

24 اگست 2015 کواسی ضلع کے سویہ بگ علاقہ میں ایئرفورس کا ایک ایم آئی جی 21 جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا ۔ تاہم طیارے کا پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Loading...

سال 2014 کے مئی میں میں ایک ایم آئی جی 21 طیارہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان پائلٹ جان بحق ہوا تھا۔ سال 2015 کے فروری میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرشمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ جان بحق ہوئے تھے۔

موقع سے ملی اطلاعات کے مطابق مگ -21 طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے وقت پائلٹ طیارہ سے باہرنکلنے میں ناکام رہے۔ حادثے کا شکارہونے کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے کسی طرح دونوں پائلٹوں کوباہرنکالا، لیکن تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی۔

Loading...