ریلوے نے شروع کی ٹرینوں کیلئے خاص اسکیم ، صرف 1.5 کروڑ خرچ کرکے روز بچا رہا ہے لاکھوں لیٹر پانی– News18 Urdu

ریلوے نے شروع کی ٹرینوں کیلئے خاص اسکیم ، صرف 1.5 کروڑ خرچ کرکے روز بچا رہا ہے لاکھوں لیٹر پانی

شمالی ریلوے نے پانی بچانے کیلئے دہلی کے شکور بستی علاقہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سائکلنگ واشنگ پلانٹ کی شروعات کی ہے ۔

Jul 11, 2019 09:53 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 12:00 PM IST

ملک بھر میں زیر زمین آب کی پریشانی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بھی پانی کے تحفظ کی بات کہی ہے ۔ اسی کو دیکھتے ہوئے شمالی ریلوے نے پانی بچانے کیلئے دہلی کے شکور بستی علاقہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سائکلنگ واشنگ پلانٹ کی شروعات کی ہے ۔

شمالی ریلوے پروجیکٹ کے چیف انجینئر دیش رتن نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں بتایا کہ اس پلانٹ کے ذریعہ ہر دن 6 لاکھ لیٹر پانی کی بچت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ شمالی ریلوے کا پہلا آٹومیٹڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سائکلنگ واشنگ پلانٹ ہے ۔

ریلوے نے شروع کی ٹرینوں کیلئے خاص اسکیم ، صرف 1.5 کروڑ خرچ کرکے روز بچا رہا ہے لاکھوں لیٹر پانی

ریلوے نے شروع کی ٹرینوں کیلئے خاص اسکیم ، صرف 1.5 کروڑ خرچ کرکے روز بچا رہا ہے لاکھوں لیٹر پانی

Loading...

چیف انجینئر نے بتایا کہ شکور بستی میں واشنگ لائن کی شروعات کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر پانی کی کمی کو دیکھتے ہوئے کوچنگ ٹرمنل کا کام چل رہا ہے ، جس کے پیش نظر واشنگ لائن کی شروعات کی ہے ، جس میں اب ٹریٹیڈ واٹر کا استعمال ہوتا ہے ۔ اس پلانٹ کی صلاحیت یومیہ چھ لاکھ لیٹر پانی دینے کی ہے ۔

water4

چیف انجینئر نے بتایا کہ جس طرح سے شکور بستی میں پانی کی کمی ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کو دھونے کیلئے واشنگ پلانٹ کی شروعات 27 جون 2019 کو کی گئی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واٹر پلانٹ کی قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ، جس میں پانچ سال کا مینٹیننس بھی شامل ہے ۔ روز یہاں کئی گاڑیوں کی دھلائی ہوتی ہے ، جس میں لاکھوں لیٹر پانی دھلائی میں چلا جاتا ہے ۔ اس پلانٹ کے ذریعہ دھلائی میں استعمال پانی کو پھر دھلائی کے کام میں لایا جارہا ہے ۔ ٹرینوں کی دھلائی کیلئے 20 سے 25 افراد یہاں پر کام کرتے ہیں ۔

water1

واشنگ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ڈپٹی چیف انجینئر بھگوان ملک نے بتایا کہ ایک ٹرین کی دھلائی میں 40000 لیٹر پانی کا استعمال ہوتا ہے ۔ اس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعہ استعمال شدہ پانی کو پھر قابل استعمال بنایا جاتا ہے ، جو کافی کارگر ثابت ہورہا ہے ۔ اس کی وجہ سے یومیہ لاکھوں لیٹر پانی کو بچایا جارہا ہے ۔

water5

بھگوان ملک کے مطابق یہ پلانٹ پوری طرح سے آٹومیٹک ہے ۔ ایک مرتبہ جب ٹریٹ ہونے کے لائق پانی اکٹھا ہوجاتا ہے تب مشین خود ہی اسٹارٹ ہوجاتی ہے اور آخر میں پورا پانی ٹریٹ ہوکر ٹینک میں پہنچ جاتا ہے ۔ پانی کو کئی جگہوں سے ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور کوالیٹی کے اعتبار سے ریل گاڑی دھونے کیلئے یہ بہتر ہے ۔

Loading...