ہندوستان کو ملے گی "نربھیا" کی طاقت ، اسلام آباد تک نشانہ لگا سکتی ہے یہ میزائل– News18 Urdu

ہندوستان کو ملے گی "نربھیا" کی طاقت ، اسلام آباد تک نشانہ لگا سکتی ہے یہ میزائل

ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا ۔

Apr 15, 2019 01:38 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 01:38 PM IST

ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا ۔ نربھیا ایک ٹو اسٹیج میزائل ہے ، جو 6 میٹر لبمی 0.52 میٹر چوڑی ہے ۔ اس کا ونگسپین 2.7 میٹر طویل ہے۔

ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ بنگلورو کے ذریعہ بنائے گئے نربھیا آٹو پائلٹ اور نیوی گیشن تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے ، جو "نشانت" اور "رستم" یو اے اوی کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔

ہندوستان کو ملے گی

ہندوستان کو ملے گی "نربھیا" کی طاقت ، اسلام آباد تک نشانہ لگا سکتی ہے یہ میزائل

اس سے پہلے 12 مارچ 2013 کو ہوئے نربھیا کے تجربہ کو کچھ خرابی اور سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا ۔ حالانکہ 17 اکتوبر 2014 کو دوسرا لانچ کامیاب رہا ۔ 16 اکتوبر 2015 کو کئے گئے اگلے تجربہ میں میزائل 128 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا ۔

Loading...