انسٹاگرام اورفیس بک پرختم ہوسکتاہے یہ فیچر، یہاں دیکھیں تفصیل– News18 Urdu

انسٹاگرام اورفیس بک پرختم ہوسکتاہے یہ فیچر، یہاں دیکھیں تفصیل

انسٹاگرام، فیس بک کے فیچرس میں آئیگی ایک بڑی تبدیلی

Apr 19, 2019 11:22 AM IST | Updated on: Apr 19, 2019 11:22 AM IST

انسٹاگرام، فیس بک کے فیچرس میں ایک بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ انسٹاگرام نے اپنے بیٹا ورژن میں تصاویر کو ملنے والے لائیکس کی تعداد کوہٹادیاہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے دوستوں کے تصاویرکو کتنے افراد نے لائک یعنی پسند کیا نہیں جان پائیں گے۔ تاہم انسٹاگرام پرجس یوزر نے فوٹوپوسٹ کی ہے اسے لائیکس کرنے والوں کے تعداد نظرآئی گی۔ کپمنی کا کہناہے کہ انسٹاگرام ایپ پریہ بڑی تبدیلی ہوگی اوریوزرس اس کو پسند کریں گے

دی ورج نامی ویب سائٹ کو انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایاکہ انسٹاگرام کے اس نئے فیچرکو اب تک ٹیسٹ نہیں کیاگیاہے ۔ لیکن کمپنی چاہتی ہے کہ یوزرس کو اس بات پردھیان دینا چاہیے کہ انکے دوستوں نے کیا شیئر کیاہے نہ کہ وہ اس بات پردھیان دیں کہ انکے دوستوں کی تصاویر کوکتنے لائیکس حاصل ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام اورفیس بک پرختم ہوسکتاہے یہ فیچر، یہاں دیکھیں تفصیل

Loading...

انڈی پینڈنٹ اخبار میں شائع خبرمیں بتایاگیاہے کہ برطانیہ میں حال میں منظور کردہ قانون پرعمل آوری کے بعد اب برطانوی حکومت،فیس بک ،انسٹاگرام پرلائیکس اوراسناپ چیٹ پراسٹیرکس جیسے فیچرس پرپابندی لگانے پرغورکررہی ہے۔۔ وہیں ماہرین کامانناہے کہ عام طورپرلائیکس کی تعداد منظرعام پر لانے سے نوجوانوں میں سوشل میڈیا پرزیادہ سے زیادہ وقت گذارنے کا رحجان بڑھتاجارہاہے۔اس کےعلاوہ لائیکس کی تعداد کم ہونے پر نوجوان ڈپریشان کا بھی شکارہورہے ہیں۔اس لیے اب سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اس فیچر کو ہٹانے پرغورکررہی ہے۔

 

Loading...