رینا اور کارتک پر بھاری پڑے پنت اور سیمسن، دہلی نے گجرات کو 7 وکٹوں سے دی شکست– News18 Urdu

رینا اور کارتک پر بھاری پڑے پنت اور سیمسن، دہلی نے گجرات کو 7 وکٹوں سے دی شکست

گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا تھا ، جس کے جواب میں دہلی نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

May 04, 2017 11:48 PM IST | Updated on: May 04, 2017 11:48 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 10 کے ایک میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے گجرات لائنس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا تھا ، جس کے جواب میں دہلی نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔ دہلی کی جیت کے ہیرو رشبھ پنت اور سنجو سیمسن رہے۔ رشبھ نے 43 گیند میں 97 رن کی اننگ کھیلی جبکہ سیمسن نے 31 گیند میں تابڑ توڑ 61 رنز بنائے۔ علاوہ ازیں کرون نائر نے 12 ، سریش ائیر نے 14 اور کوری اینڈرسن نے 18 رن بنائے ۔ گجرات کی طرف سے ساگوان ، تھمپی اور جڈیجہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل کپتان سریش رینا (77) اور وکٹ کیپر دنیش کارتک (65) کی طوفانی نصف سنچریوں اور ان کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 133 رن کی زبردست شراکت کے دم پر گجرات لائنز نے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف آئی پی ایل 10 کے مقابلے میں جمعرات کو سات وکٹ پر 208 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر اس مقابلے میں رائنا کو دو لائف ملیں ، جن کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 43 گیندوں پر پانچ چوکے اور چار چھکے لگاکر 77 رن بنا ڈالے۔ وکٹ کیپر کارتک نے بھی اپنے کپتان کے ساتھ بہترین تعاون کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 65 رنز میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 12 اوور میں 133 رنوں کی شاندار شراکت کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز رائنا كا دوسرے اوور اور ساتویں اوور میں لائف ملی۔ پہلی بار آئی ربادا کی گیند پر شريس ایئر نے رائنا کا کیچ چھوڑا اس وقت رینا کا اسکور دو رنز اور ٹیم کا اسکور 12 رن تھا۔ رائنا کا دوسری بار کیچ محمد سمیع کی گیند پر چھوٹا اور اس بار مارلاین سیموئلز نے کیچ چھوڑا۔ اس وقت رینا کا اسکور 40 رن اور گترات کا اسکور 59 رن تھا۔

رینا اور کارتک پر بھاری پڑے پنت اور سیمسن، دہلی نے گجرات کو 7 وکٹوں سے دی شکست

(BCCI)

گجرات کے کپتان نے اس لائف کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو دوسرے اوور میں دو وکٹ پر 10 رن کی نازك صورت حال سے بچایا۔ ڈیون اسمتھ 9 رن بنا کر دوسرے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن میک کولم (1) اگلی گیند پر آپ غفلت کی وجہ سے شہباز ندیم کی براہ راست تھرو پر رن ​​آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد رینا اور کارتک نے اپنے فلک بوس چھکوں سے کوٹلہ میں موجود تقریباً 30 ہزار شائقین کی بھرپور تفریح ​​کی۔

رائنا نے اپنے 50 رن 32 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔ کارتک کے 50 رنز 28 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنے۔

Loading...

گجرات نے چھ اوور کے پاورپلے میں 58 رن جوڑے جبکہ اسکے 100 رنز 10.2 اووروں میں پورے ہوئے. اننگز کے 10 اوور تک گجرات کا اسکور 93 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ رائنا نے سمیع پر ایک چھکا اور سیموئلز پر دو چھکے لگائے. کارتک نے لیگ اسپنر امت مشرا پر ایک چھکا، ندیم پر دو چھکے، کوری اینڈرسن پر ایک چھکا اور سمیع پر ایک چھکا مارا۔ رائنا ،آتشی اننگ کھیلنے کے بعد اسی انداز میں رن آؤٹ ہوئے جس انداز میں میک کولم ہوئے. ربادا نے رینا کو رن آؤٹ کیا. رینا کے رن آؤٹ هونے کے اگلے ہی اوور میں کارتک نے كمس کی گیند پر کوری اینڈرسن کو کیچ تھما دیا. اینڈرسن نے ہوا میں کیچ لیا۔

آرون فنچ نے 19 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز اور رویندر جڈیجہ نے سات گیندوں میں دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 18 رنز بنا کر گجرات کو 208 تک پہنچا دیا. جڈیجہ نے اینڈرسن کی اننگز کے آخری دو گیندوں پر چھکے مارے. گجرات نے آخری 10 اوور میں 115 رن بنائے۔ دہلی کی طرف سے ربادا نے 28 رن پر دو وکٹ، کمنز نے 30 رن پر دو وکٹ اور اینڈرسن نے 36 رن پر ایک وکٹ لیا. ندیم نے دو اوور میں 28 رن، مشرا نے دو اوور میں 23 رن، سیموئلز نے دو اوور میں 22 رن اور سمیع نے تین اوور میں 40 رن دیئے۔

Loading...