نوئیڈا میں آئی جی کی گاڑی چوری ہونے سے ہلچل، پولیس تحقیقات میں مصروف– News18 Urdu

نوئیڈا میں آئی جی کی گاڑی چوری ہونے سے ہلچل، پولیس تحقیقات میں مصروف

نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر -23 میں رہنے والے آئی ٹی بی پی کے آئی جی آنند سوروپ کی نیلے بتی والی ٹاٹا سفاری گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ہے۔

Jan 20, 2016 03:46 PM IST | Updated on: Jan 20, 2016 03:48 PM IST

نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر -23 میں رہنے والے آئی ٹی بی پی کے آئی جی آنند سوروپ کی نیلے بتی والی ٹاٹا سفاری گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ہے۔ اس واردات کی معلومات ملنے کے بعد سے پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

آنند سوروپ ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں اور یوپی کیڈر کے آئی پی ایس ہیں۔ سوروپ نے سیکٹر -24 میں کار چوری کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے، جس کے بعد سے پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔ یوم جمہوریہ پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے کا الرٹ ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔

نوئیڈا میں آئی جی کی گاڑی چوری ہونے سے ہلچل، پولیس تحقیقات میں مصروف

فی الحال دہلی سمیت پورے این سی آر میں اس واقعہ کے بعد سے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم یوم جمہوریہ پریڈ کے پیش نظر دہلی میں پہلے ہی سے احتیاط برتا جا رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ منگل کو ہی سوروپ کی گاڑی سروسنگ پر گئی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سینسر لگا ہوا تھا لیکن چوری کے وقت کوئی ہوٹر نہیں بجا۔ اس سے لگتا ہے کہ چوروں نے سروس سینٹر سے ہی فرضی چابی بنا لی ہو۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی کو بھی کھنگال رہی ہے۔

Loading...