jammu-and-kashmir-grenade-attack-in-anantnag-passer-by-injured, جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا– News18 Urdu

جموں و کشمیر: اننت ناگ میں آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرنیڈ حملہ، ایک راہگیر زخمی

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا

Jan 19, 2019 02:35 PM IST | Updated on: Jan 19, 2019 02:40 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کے پی روڑ پرتعینات سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر ہفتہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا ۔

زخمی راہگیر کو علاج ومعالجے کےلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ دس دنوں کے دوران یہ پانچواں گرنیڈ حملہ ہے۔

جموں و کشمیر: اننت ناگ میں آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گرنیڈ حملہ، ایک راہگیر زخمی

فائل تصویر

Loading...

Loading...