jammu and kashmir lok sabha elections 2019 mehbooba mufti to contest election from anantnag seat جموں و کشمیر : اس پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑیں گی محبوبہ مفتی ، مگر جموں خطہ میں  نہیں ہوگا کوئی پی ڈی پی امیدوار– News18 Urdu

جموں و کشمیر : اس پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑیں گی محبوبہ مفتی ، مگر جموں خطہ میں  نہیں ہوگا کوئی پی ڈی پی امیدوار

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کانگریس کو فائدہ پہنچانے کے لئے جموں خطہ کی دو پارلیمانی نشستوں پر اپنی جماعت کے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Mar 23, 2019 10:26 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 10:26 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کانگریس کو فائدہ پہنچانے کے لئے جموں خطہ کی دو پارلیمانی نشستوں پر اپنی جماعت کے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور ادھم پور پارلیمانی نشستوں پر پی ڈی پی امیدوار میدان میں آگئے تو سیکولر ووٹ تقسیم ہوجائیں گے اور نتیجتاً اُن طاقتوں کا فائدہ ہوگا جو بقول ان کے جموں وکشمیر کو تہس نہس کرنا چاہتی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ باتیں ہفتہ کی شام یہاں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر پی ڈی پی کے تمام سینئر لیڈران موجود تھے۔ریاست کی دوسری علاقائی جماعت 'نیشنل کانفرنس پہلے ہی جموں میں کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔

جموں و کشمیر : اس پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑیں گی محبوبہ مفتی ، مگر جموں خطہ میں  نہیں ہوگا کوئی پی ڈی پی امیدوار

محبوبہ مفتی : فائل فوٹو۔

محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ خود اننت ناگ پارلیمانی نشست پر الیکشن لڑیں گی جبکہ آغا سید محسن پارلیمانی حلقہ سری نگر سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ تاہم پارلیمانی حلقہ لداخ کا فیصلہ التواء میں رکھا گیا ہے۔

محترمہ مفتی نے بقول ان کے سیکولر طاقتوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خطہ جموں میں پارٹی کا کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 'آج ہمارے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ تھی۔ میٹنگ میں خطہ جموں کے بارے میں بحث ہوئی۔ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں ہم نے پارلیمانی حلقہ جموں راجوری سے قریب پونے دو لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے۔ اسی طرح ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے قریب تیس چالیس ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔