جموں۔کشمیر: سوپور میں آگ، پانچ دکانیں خاکستر– News18 Urdu

جموں۔کشمیر: سوپور میں آگ، پانچ دکانیں خاکستر

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے اقبال مارکیٹ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں کم سے کم 5 دکانیں خاکستر ہوگئیں۔

Apr 24, 2019 01:24 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 01:24 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے اقبال مارکیٹ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں کم سے کم 5 دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ یو این آئی کوموصولہ اطلاعات کے مطابق سوپور کے اقبال مارکیٹ میں بدھ کی علی الصبح ایک سہ منزلہ شاپنگ کمپلکس میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کردیا جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپیے کی مالیت کا مال تباہ ہوگیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اقبال مارکیٹ سوپور میں آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکانیں جل کر راکھ ہوگیئں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے عملے کی بر وقت اور سخت کاوشوں کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

جموں۔کشمیر: سوپور میں آگ، پانچ دکانیں خاکستر

علامتی تصویر

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Loading...