جموں و کشمیر : شوپیاں میں انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد ، انٹرنیٹ سروسز منقطع– News18 Urdu

جموں و کشمیر : شوپیاں میں انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد ، انٹرنیٹ سروسز منقطع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ستی پورہ میں اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 دہشت گرد مار گرائے گئے ۔

May 12, 2019 10:04 AM IST | Updated on: May 12, 2019 10:04 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ستی پورہ میں اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 دہشت گرد مار گرائے گئے ۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا 'شوپیاں میں ہونے والے ایک مختصر تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جارہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مہلوک دہشت گرد لشکر طیبہ سے ساتھ وابستہ تھے۔ رپورٹ میں ان کی شناخت بشارت احمد ساکنہ نکلورہ اور طارق احمد ساکنہ خاشی پورہ کے بطور ظاہر کی گئی ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق طارق احمد ایک سابق ایس پی او تھا اور وہ 26 اپریل 2018 ء کو پولیس پوسٹ پکھرپور سے اپنی سروس رائفل کے ساتھ فرار ہوکر دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہوگیا تھا۔

جموں و کشمیر : شوپیاں میں انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد ، انٹرنیٹ سروسز منقطع

فائل فوٹو

انتظامیہ نے مقامی دہشت گردوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ستی پورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز اور ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا 'تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد دو دہشت گردوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔

Loading...

Loading...