جموں۔کشمیر: گاندرربل میں لڑکی کی مبینہ عصمت دری، قصوروار گرفتار jammu kashmir ganderbal rape incident snm– News18 Urdu

جموں۔کشمیر: گاندرربل میں لڑکی کی مبینہ عصمت دری، قصوروار گرفتار

متاثرہ لڑکی نے اس کے ساتھ پیش آئے واقعے کو اپنے گھر والوں کے سامنے بیان کیا جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن گاندربل میں شکایت درج کی۔

May 14, 2019 08:01 PM IST | Updated on: May 17, 2019 03:18 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تین سالہ بچی کی آبرو ریزی کے دل دہلانے والے واقعے کے خلاف ابھی وادی گیر احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہی ہے کہ وسطی ضلع گاندربل میں منگل کے روز عصمت دری کا ایک اور شرمناک واقعہ منظر عام پرآیا۔ موصولہ اطلاعات کےمطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کے روز پولیس نے ایک نوجوان کو ایک 16 سالہ لڑکی کی مبینہ طور عصمت تارتار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

قصوروار کی شناخت آصف احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکن نیو کالونی ہرن گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔

جموں۔کشمیر: گاندرربل میں لڑکی کی مبینہ عصمت دری، قصوروار گرفتار

علامتی تصویر

متاثرہ لڑکی نے اس کے ساتھ پیش آئے واقعے کو اپنے گھر والوں کے سامنے بیان کیا جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن گاندربل میں شکایت درج کی۔

شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے قصوروار کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قصوروار کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Loading...

Loading...