جموں وکشمیر میں جلد ہوں الیکشن اورصدرراج ختم ہو: ستیہ پال ملک– News18 Urdu

جموں وکشمیر میں جلد ہوں الیکشن اورصدرراج ختم ہو: ستیہ پال ملک

ریاست کے گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ ان کی انتظامیہ بھی چاہتی ہے کہ منتخب حکومت کو ریاست کی ذمہ داری سونپی جائے۔

May 22, 2019 11:56 PM IST | Updated on: May 22, 2019 11:56 PM IST

جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک نے بدھ کو کہا کہ وہ اوران کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات جلد ازجلد ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست میں صدرراج جلد ہی ختم کیا جائے۔ حالانکہ اس پرآخری فیصلہ الیکشن کمشنرکا ہی ہوگا کہ الیکشن کب کرانے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک فلائی اوورکے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے کہی۔

ستیہ پال ملک سے یہ کہا گیا کہ ان کی انتظامیہ کے کچھ اعلیٰ افسران منتخب کی گئی حکومت کو اقتدارسونپنے کے خواہاں نہیں ہیں تو انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ سبھی افسران منتخب حکومت کو ریاست کے سبھی کاموں کی ذمہ داری سونپنا چاہتے ہیں۔

جموں وکشمیر میں جلد ہوں الیکشن اورصدرراج ختم ہو: ستیہ پال ملک

جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک: فائل فوٹو

Loading...

Loading...