jammu kashmir rains wreck havoc snm کشمیرمیں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے بے تحاشا جانی و مالی نقصان، دو خواتین سیمت تین کی موت، فصلیں تباہ– News18 Urdu

ویڈیو: کشمیرمیں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے بے تحاشا جانی و مالی نقصان، دو خواتین سیمت تین کی موت، فصلیں تباہ

وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور زور دار ژالہ باری جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنی ہے وہیں شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

Jun 12, 2019 02:32 PM IST | Updated on: Jun 12, 2019 02:36 PM IST

وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور زور دار ژالہ باری جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنی ہے وہیں شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چنداجی گاؤں میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک رہائشی مکان پر ایک بھاری بھرکم درخت گر گیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود دو خواتین برسر موقع ہی جان بحق ہوئیں۔ فوت شدہ خواتین کی شناخت شریفہ بیگم اور مبینہ بانو ساکنان چنداجی کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے گنڈ علاقے میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر گجر بکروالوں کے ایک عارضی خیمے پر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک 37 سالہ شخص ہلاک جبکہ اس کے دو رشتہ دار شدید زخمی ہوئے۔

مہلوک بکروال کی شناخت محمد یوسسف کلادہ ولد عبدالغنی کلادہ ساکنہ راجوری کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت غلام حیدر ولد محمد داوؤد اورعبدالطیف ولد محمود ساکنان راجوری کے بطور ہوئی ہے۔

ویڈیو: کشمیرمیں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے بے تحاشا جانی و مالی نقصان، دو خواتین سیمت تین کی موت، فصلیں تباہ

طوفانی بارشوں اور زوردار ژالہ باری سے جہاں شمالی کشمیر کے درجنوں علاقے زیر آب ہیں وہیں وسطی کشمیر کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں بشمول ہانجی ویرہ بالا، ہانجی ویرہ پائین، شیر آباد کھور، آرم پورہ، کنزر اور اس کے ملحقہ دیہات، سرائے، ترکول بل اور اس کے ملحقہ علاقے زیر آب ہیں۔

Loading...

متذکرہ علاقوں میں دھان کی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی پل ڈھہ گئے ہیں رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آئی ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں کا ضلع صدر مقامات رابطہ منقطع ہوا ہے۔ رہائشی مکانات اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کے اندر بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ ٹنگمرگ علاقے میں قریب تیس دیہات کو جوڑنے والا ایک پل ڈھہ گیا ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں بھی بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ ضلع کے چرار شریف کے زالوسہ، نوہاڑ، شر وانی، ڈھلون، تلسارہ، رکھائی، حیات پورہ، لولی پورہ، بٹ پورہ، فتلی پورہ علاقوں میں زبردست ژالہ باری سے ہزاروں کنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصلوں کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے اور میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی، اخروٹ وغیرہ کے باغوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ضلع بڈگام کے دیگر کئی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں سے فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی کشمیر سے بھی مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Loading...